URDUSKY || NETWORK

فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت، صدر نے اصلاحات بل پر دستخط کردیئے|اردو سکائی اخبار 12 اگست 2011

137
فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت، صدر نے اصلاحات بل پر دستخط کردیئے
Updated at 1800 PST
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے فاٹا اصلاحات بل پر دستخط کردیئے ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے ایف سی آر 2011کے ترمیمی بل اور پولیٹیکل پارٹیزآرڈرپردستخط کیے۔صدر آصف زرداری نے دونوں حکم ناموں پر وزیراعظم کی جانب سے سمری موصول ہونے پر دستخط کیے۔فاٹا اصلاحات کے بل پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی ، جس میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر ،وفاقی کابینہ کے اراکین ،سفارتکاروں، فاٹاسے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔تقریب میں مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمایندوں نے بھی شرکت کی۔ صدارتی ترجمان کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002کادائرہ قبائلی علاقوں تک وسیع کردیاگیا،جس کے تحت قبائلی علاقہ جات میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق ایف سی آر میں ترامیم کے تحت ملزم کو ضمانت کا حق خاص ہوگا، گرفتاری کے 24 گھنٹے میں ملزم کو مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کرنے کی پابندی ہوگی، خواتین، بچے، 16 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو مشترکہ ذمے داری کے تحت گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔ایف سی آر میں ترامیم کے مطابق مشترکہ ذمے داری کی دفعہ کے تحت کسی بھی پورے قبیلے کو گرفتار نہیں کیا جاسکے گا، کسی بھی قبیلے کے خلاف کارروائی مرحلہ وار کی جاسکے گی، مقدمات کا فیصلہ مقرر کردہ وقت کے اندر کیا جائے گا، گرفتاری سے متعلق ایف سی آر کی دفعہ 40 اے پر قدغن لگائی گئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام سے کیا گیا وعدہ پوراکردیا ، جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں۔ فاٹا ارکان اور تمام سیاسی جماعتوں کی موجودگی اصلاحاتی پیکیج پر مکمل اتفاق رائے کا ثبوت ہے، قانونی اور سیاسی اصلاحات سے قبائلی عوام پر صدیوں سے عائد پابندیاں ختم ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ماضی میں قبائلی عوام کو سیاسی حقوق دینے کے بارے میں نہیں سوچا،گزشتہ ایک صدی سے کسی نے ایف سی آر میں ترامیم کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا تھا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام پر باہر سے مسلط کردہ کوئی بھی نظام بے سود ہوگا، بند دروازے کھول دیے ہیں، قبائلی عوام کو جتنی اصلاحات درکار ہیں اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
سرفراز کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا،عدالت کے مشکور ہیں،لواحقین
Updated at 1510 PST
کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کو سنائی گئی سزاوٴں پر سرفراز کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد جیونیوزسے بات کرتے ہوئے سرفراز شاہ کے والد امین شاہ نے …
پاکستان میں جگرکی پیوند کاری کا پہلا کام یاب آپریشن کر لیا گیا
Updated at 1345 PST
لاہور…شیخ زید اسپتال لاہور کے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر میں سرکاری سطح پر پاکستان میں جگرکی پیوند کاری کا پہلا کام یاب آپریشن کیا گیاہے،جس کے لئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان نے اپنا جگر عطیہ کیا تھا، شیخ زید ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دعویٰ ہے کہ سرکاری سطح …
سرفراز شاہ قتل کیس، رینجر اہلکار شاہد ظفر کو سزائے موت، بقیہ 6کو عمر قید
Updated at 1320 PST
کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرفراز شاہ قتل کیس میں ایک ملزم کوسزائے موت اور باقی چھ ملزمان کو عمر قیدکی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے مقدمے کے مرکزی ملزم رینجرز اہلکارشاہد ظفر کو سزائے موت موت اور …
بالائی علاقوں اور سندھ میں بارشیں، متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے
Updated at 1015 PST
اسلام آباد…پشاور ، سوات ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات کو بارش کا سلسلہ جاری رہا۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشوں کی وجہ سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔راولپنڈی اسلام آباد میں سحر کے وقت شروع ہونے والی بارش تقریبا 2 گھنٹے …
برطانیہ :لوٹ مارمیں برسر روزگار اورامیر گھرانوں کے نوجوان بھی شامل
Updated at 0845 PST
لندن … برطانوی میڈیا سے انکشاف ہوا ہے کہ تاریخ کے بدترین فسادات کے دوران لوٹ مار کرنیوالوں میں برسر روزگار اور اچھے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کی عدالت میں پیشی سے پہلے یہی خیال کیا جارہا تھا کہ برطانیہ کی اقلیتی …
 Updated at 1815 PST بطخوں کی فوج نے سٹرک کراس کر نے کیلئے ٹریفک رکوادی
 Updated at 1725 PST بن مانس کے حملے کا شکار خاتون کی سرجری،پہلی تصاویر منظرِ عام پر
 Updated at 1725 PST کے ایس ای میں اُتارچڑھاوٴ، 100انڈیکس11262پوائنٹس پر بند
 Updated at 1710 PST طب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ،خاتون کا رحم ٹرانسپلانٹ
 Updated at 1655 PST لاہور:مون سون کی بارش سے میں سڑکوں پر پانی جمع
 Updated at 1640 PST پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت 60300روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی
 Updated at 1625 PST پاکستان کینیڈا کپ کبڈی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے گا
 Updated at 1610 PST حکومت کوشہید نہیں مکمل طور پر ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف
 Updated at 1550 PST اکوڑہ خٹک میں پرائمری اسکول بم دھماکے سے تباہ
 Updated at 1530 PST بھارت میں سالانہ رکشہ چیلنج کا انعقاد،غیر ملکی شرکاء کی شرکت
 Updated at 1530 PST راجرز کپ میں اپ سیٹ، روس کی شراپوا اور چین کی لی نا کو شکست
 Updated at 1520 PST اسرائیل میں نایاب نسل کی بلی کے بچے کی پیدائش
 Updated at 1510 PST لیگو بلاکس سے بناروبوٹ جو کیک کاٹنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے
 Updated at 1500 PST ابھیشک کا ’چپکے چپکے‘ کے ریمیک میں امیتابھ کا کردار ادا کرنے سے انکار
 Updated at 1450 PST پشاور:گذشتہ 24گھنٹوں میں مختلف وارداتوں میں2افراد قتل
 Updated at 1450 PST پتھروں کا توازن بر قرار رکھ کر منفرد مجسمے بنانے والا امریکی آرٹسٹ
 Updated at 1440 PST ہوسٹن کے چڑیا گھرمیں بکریوں نے پینٹنگ کر ناشروع کردی
 Updated at 1440 PST موسم بہتر ہونے سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی
 Updated at 1430 PST سنجے دت کی ایک اورنئی کامیڈی فلم ”راسکلز“کا ٹریلر ریلیز
 Updated at 1420 PST خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان
 Updated at 1410 PST کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت کا سلسلہ جاری
 Updated at 1400 PST ریٹیل سطح پر چینی کی قیمت74روپے فی کلو سے تجاوز کرنے کا خدشہ
 Updated at 1310 PST افسردہ خواتین میں فالج کے حملے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں
 Updated at 1255 PST قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق
 Updated at 1255 PST اسمارٹ بننے کیلئے ہربل ادویات عارضہ قلب اور فالج کا باعث بنتی ہیں
 Updated at 1245 PST پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ تین پولیس اہلکار ہلاک
 Updated at 1230 PST پشاور میں جمعتہ المبارک کے پیش نظر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات
 Updated at 1220 PST ملتان سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی
 Updated at 1210 PST اعصام اور بوپناکی جوڑی راجرز کپ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں
 Updated at 1150 PST رقم کی قلت دور کرنے کیلئے بینکوں کو 132ارب روپے کی فراہمی
 Updated at 1130 PST امریکا کے فوجی کارروائیوں پرماہانہ 13ارب ڈالرسے زائد کے اخراجات
 Updated at 1120 PST پنجاب یونیورسٹی،بی اے،بی ایس سی کے نتائج کا اعلان
 Updated at 1100 PST ہنزہ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد دوسرے روز بھی کشیدگی
 Updated at 1000 PST خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا
 Updated at 0940 PST کراچی:سرفراز شاہ قتل کیس کا آج فیصلہ کیا سنایا جائے گا
 Updated at 0905 PST سندھ میں بارشیں، بدین اور ٹھٹھہ کے متعدد دیہات زیرآب آگئے
 Updated at 0700 PST لندن میں ہونیوالے فسادات کا ایک اور زخمی چل بسا
 Updated at 0630 PST جاپان میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 6ریکارڈ کی گئی
 Updated at 0600 PST پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہےگا، امریکی محکمہ خارجہ
 Updated at 0600 PST میر پور خاص: گھر کی چھت گرنے سے خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
 Updated at 0520 PST سندھ میں حالیہ بارشوں سے بجلی کا نظام شدید متاثر
 Updated at 0450 PST لاہور : بادامی باغ میں شہریوں کو لوٹنے والے چار پولیس اہلکار گرفتار

بشکریہ جنگ