URDUSKY || NETWORK

کراچی: بدامنی کی آگ بھڑکتی رہی، مزید 23افراد لقمہ اجل بن گئے|اردو سکائی اخبار یکم اگست 2011

86
کراچی: بدامنی کی آگ بھڑکتی رہی، مزید 23افراد لقمہ اجل بن گئے
Updated at 2310 PST
کراچی . . .افضل ندیم ڈوگر. . . کراچی میں امن ریلیاں، سیاسی جماعتوں کے مذاکرات اور امن کی اپیلیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ شہر قائد نے آج پھر23 لاشیں اٹھائیں اور آج کشیدگی کے مرکز رہے سرجانی ٹاون، خدا کی بستی اور تیسر ٹاون کے علاقے لیکن شام کو شرپسندوں نے کراچی غربی کے علاقوں میں دہشت گردی کا بازار گرم کئے رکھا،آج 32افراد زخمی ہوئے، بس ،ٹرکوں سمیت 10گاڑیاں، ہوٹل اور متعدد ٹھیلے نذرآتش کردیئے گئے ۔سرجانی ٹاوٴن میں آج دوسرے روز پھر دو گروپوں میں شدید فائرنگ سے صورتحال سخت کشیدہ رہی۔ خدا کی بستی، تیسر ٹاوٴن، یوسف گوٹھ، اللہ والی اور سرجانی کے دیگر مقامات پر فائرنگ سے عمران حسین اور شاہ کریم سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکاروں اور ایک لڑکی سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ سرجانی ٹاوٴن میں گذشتہ روز کی طرح آج بھی دن بھر مسلح دہشت گرد دندناتے جبکہ پولیس اور متعلقہ ادارے ناکام نظر آئے۔ اس علاقے میں ایک ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی جبکہ کئی گاڑیوں، ہوٹل، ٹھیلوں اور دیگر املاک کو نذرآتش کردیا گیا۔ گلشن اقبال کے علاقے ڈالمیا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بوہرا پیر، الفلاح، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے5 افراد موت کا شکار ہوئے، پاک کالونی کے علاقے دھوبی گھاٹ، لیاری اور عوامی کالونی سے چار افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ گلستان جوہر میں فائرنگ سے ہوٹل کا مالک شاہد اللہ ہلاک جبکہ اس کا ملازم زخمی ہوگیا۔ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں فائرنگ سے ایکسائز پولیس کا اہلکار طارق جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن میں بھی دو گروپوں کے درمیان فائرنگ وقفے وقفے سے جاری رہی جہاں مومن آباد میں ایک نجی کمپنی کی شفٹ لیکر جانیوالی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس سے دو افراد عبدالحکیم اور سیف جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ اورنگی ٹاوٴن اور گارڈن میں کے ای ایس سی کے ٹرک سمیت چار گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔ کراچی بدامنی کے دوران جولائی میں سوا تین سو زائد افراد کو قتل کیا گیا۔ لیکن ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریاں منظر پر نہیں آئیں۔
کراچی:فائرنگ ،جلاوٴ گھیراوٴ ،11افراد ہلاک7گاڑیاں نذر آتش
Updated at 1810 PST
کراچی . . . . . کراچی میں بدامنی کی لہر پھر شدت اختیارکرگئی ہے۔ آج صبح سے اب تک فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 11افراد ہلاک اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سات گاڑیاں بھی نذر آتش کردی گئیں ہیں۔سرجانی اور تیسر ٹاون …
نواز شریف پارلیمنٹ کو بالادست بنانا چاہتے ہیں تو الیکشن لڑیں،بابر اعوان
Updated at 1820 PST
اسلام آباد . . . . . سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو بالادست بنانا چاہتے ہیں تو فوراً الیکشن لڑیں۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا ایجنڈا …
حکمرانوں نے دل سے کبھی موجودہ عدلیہ کو تسلیم نہیں کیا، نواز شریف
Updated at 1400 PST
اسلام آباد…مسلم لیگ نون نے عدلیہ سے اظہاریکجہتی کے لئے پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے صوبوں کے قیام کی تجاویز پر راجاظفرالحق کی سربراہی میں جائزہ کمیٹی بنادی ہے مسلم لیگ نون کی پارلے مانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں پارلے منٹ ہاوٴس کی …
جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،5افراد ہلاک
Updated at 1245 PST
وانا…جنوبی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے نرگسئی میں کیا گیا۔ جہاں جاسوس طیارے سے ایک گاڑی پر دو میزائل داغے۔ حملے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ …
 Updated at 23:00 PST ڈسٹرکٹ ملیر کے فٹبال کلبوں اور کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی
 Updated at 2250 PST انٹر بورڈ نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
 Updated at 2240 PST ہر پارٹی میں شرپسند آگئے ، حکومت کی رٹ بحال کرنا چاہتا ہوں، منظوروسان
 Updated at 1840 PST رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس
 Updated at 1830 PST دفاعی پیداوار کے اداروں کو کم بجلی استعمال کرنے پر 4 کروڑ سے زائد جرمانہ
 Updated at 1800 PST ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری
 Updated at 1745 PST ن لیگ نے عدلیہ کے حق میں قرارداد کا مسود ہ جاری کردیا
 Updated at 1730 PST کراچی:فائرنگ ،جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات جاری،10افراد ہلاک
 Updated at 1715 PST پاکستانیوں کی امید اور نگاہیں نوازشریف پر لگی ہیں،شاہدریاض گوندل
 Updated at 1700 PST کاشغر میں پر تشدد واقعات، پاکستان کی جانب سے مذمت
 Updated at 1640 PST بلوچستان کے ناراض افراد کے ساتھ براہ راست بات نہیں کرسکتے، جنرل کیانی
 Updated at 1620 PST وفاق متبادل افسر دے ،حسین اصغرکو ریلیزکردوں گا،مہدی شاہ
 Updated at 1600 PST انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر86.83روپے کی بلند ترین سطح پر
 Updated at 1550 PST کترینہ کیف کوبچا نے کے لیے پو لیس پہنچ گئی
 Updated at 1540 PST ہسپانوی ریسٹورنٹ’ای بُلی‘ میں آخری بار کھانا پیش کردیاگیا
 Updated at 1530 PST کراچی میں موت کے کھیل میں طاقتور سیاسی لوگ ملوث ہیں،ایچ آر سی پی
 Updated at 1515 PST قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس،حکومت اپوزیشن کی تیاریاں مکمل
 Updated at 1510 PST شاہ رخ ، پر یانکا کے ساتھ مز ید فلموں میں کا م کر نے کے خواہشمند
 Updated at 1500 PST کراچی میں بدامنی میں شدت،فائرنگ کے واقعات میں8افراد ہلاک
 Updated at 1450 PST اب پو لیس کے لئے بھی ڈرون ہیلی کا پٹر بنا لیا گیا
 Updated at 1440 PST ناٹنگھم ٹیسٹ : انگلینڈ کی374رنز کی برتری کے ساتھ گرفت مضبوط
 Updated at 1430 PST ٹی وی اسکرین پر مشہور کارٹون سیریز تھنڈر کیٹس کی واپسی
 Updated at 1420 PST جنوبی کوریا میں انٹرنیٹ کی لت میں مبتلا افراد کے علا ج کیلئے کلینک قائم
 Updated at 1410 PST بر طا نیہ میں رنگ برنگی پھو ل گو بھیاں فر وخت کے لیے پیش
 Updated at 1400 PST فلم’برفی‘کے سیٹ پر رنبیر کپور کپور زخمی، سر ٹانکے ،شوٹنگ ملتوی
 Updated at 1340 PST بینظیر بھٹو قتل کیس، نئی ایف آئی آر کے اندراج کی اپیل
 Updated at 1315 PST امریکا پاکستان کی ایٹمی تنصیبات پر کنٹرول کی کوشش میں ہے،افغانی تجزیہ نگار
 Updated at 1300 PST فریکٹوز کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کو خطرناک حد تک لے جاسکتا ہے، ماہرین
 Updated at 1230 PST گزشتہ دو عشروں کے دوران گلہڑ کی بیماری میں تیزی سے اضافہ ہوا، تحقیق
 Updated at 1225 PST میٹرک سائنس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
 Updated at 1200 PST فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں اضافے کا اعلان
 Updated at 1200 PST سنکیانگ میں دھماکے کرنیوالوں نے پاکستان میں تربیت حاصل کی، چین
 Updated at 1130 PST او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد سیکریٹری انسداد منشیات ڈویژن مقرر
 Updated at 1116 PST کوئٹہ ، ہزار گنجی میں دھماکا،2افراد ہلاک،3زخمی
 Updated at 1115 PST زنک سے تیار شدہ گولیاں چوسنے سے نزلہ زکام دور کیا جاسکتا ہے، تحقیق
 Updated at 1100 PST کرپشن چھپانے کیلئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا جارہا ہے، نواز شریف
 Updated at 1010 PST امریکا:قرض کی حد کو بڑھانے کیلئے دونوں ایوان معاہدے پر رضامند
 Updated at 0955 PST قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں میں پہلا روزہ
 Updated at 0920 PST شام میں عوامی انقلاب کو کچلنے کیلئے فوجی کارروائی،140ہلاک
 Updated at 0900 PST سندھ حکومت کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے
 Updated at 0800 PST امریکا :میئرآف ہیوسٹن کی جانب سے سالانہ افطار ڈنر 6 اگست کو دیا جائیگا
 Updated at 0730 PST سعودی عرب اوربرطانیہ سمیت کئی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے
 Updated at 0715 PST لاس اینجلس : فلم اسپائی کڈز 4 ڈی کا ریڈ کارپٹ پریمیئر
 Updated at 0700 PST آواز کے ذریعے امن کا پیغام بھارتیوں تک پہنچاتے رہینگے، غلام علی
 Updated at 0630 PST بھارت :دو مسافر ٹرینوں میں تصادم ، مسافر ہلاک، 50 زخمی
 Updated at 0615 PST امریکا کے خزانے سے بھی زیادہ پیسے ایپل کمپنی کے پاس ہیں ،رپورٹ
 Updated at 0600 PST پاکستان میں القاعدہ کے مراکز موجود ہیں ،ایڈمرل مولن
 Updated at 0530 PST کراچی: گلشن معمار اور فیروز آباد میں مبینہ پولیس مقابلے ،تین ڈاکو ہلاک
 Updated at 0500 PST لاہور: جدہ جانیوالی پرواز سات گھنٹے کی تاخیر کے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی
 Updated at 0430 PST خیر پور:10 نیٹو کنٹینروں کو آگ لگادی گئی ،چار افراد جھلس کر زخمی
 Updated at 0330 PST کراچی:گلستان جوہر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی

بشکریہ جنگ