صومالی قزاقوں نے ایک اور بحری جہاز اغوا کرلیا، 7پاکستان یرغمال
Updated at 1540 PST
کراچی…صومالی قذاقوں کی جانب سے بحری جہازایم وی البیڈوکواغواء کرنے کاانکشاف ہوا،قذاقوں نے7پاکستانیوں سمیت23افرادکو یرغمال بنالیا ہے جہاز پر چیف آفیسر مجتبیٰ بھی شامل ہیں، قزاقوں نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 80لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔صومالی بحری قذاقوں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے چیف آفیسر مجتبیٰ کی بیٹی حرانے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ جس طرح لیلی کے پاپا کو بحری قذاقوں سے رہائی دلوائی گئی اسی طرح اس کے پاپا کو بھی رہا کروا کے پاکستان لایا جائے۔ مانسہرہ سے کراچی آنے والے چیف آفیسرمجتبیٰ کے اہل خانہ اور ان کی بچیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاپا کی رہائی کے لئے ہر سطح پہ کوششیں کی جائیں اور ایم وی البیڈو کی رہائی کیلئے بھی اسی طرح جدوجہد کی جائے جس طرح ایم وی سوئیز کے لئے کی گئی تھی۔ چیف آفیسر مجتبیٰ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس کے سات ماہ سے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع بھی مجتبیٰ کو نہیں مل سکی ہے چیف آفیسر مجتبیٰ کی بچیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاپاانہیں بہت یاد آتے ہیں اور وہ جلد سے جلد اپنے پاپا کو دیکھنا چاہتی ہیں۔
آفاق احمد کورہائی سے قبل ہی ایک ماہ کیلئے نظربندکردیا گیا
Updated at 1605 PST
کراچی…مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کو جو آج تمام مقدمات میں بری ہونے کے بعد رہا ہونے والے تھے، کہ حکومت سندھ کے محکمہٴ داخلہ نے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے مزید جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردےئے ہیں۔حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق …
نیشنل ٹی20 کپ:پشاور پینتھرز نے اسلام آباد لیپرڈز کو ہرا دیا
Updated at 1530 PST
کراچی…نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پشاور پینتھرز نے اسلام آباد لیپرڈز کو شکست دے کر ایونٹ کا کامیابی سے آغاز کیا۔کراچی میں جاری ایونٹ میں اسلام آباد لیپرڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پشاور پینتھرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 150 رنز …
امریکا ہار کا نزلہ پاکستان پر گرا رہا ہے،عمران خان
Updated at 1510 PST
لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں جنگ ہارچکا ہے،جس کا نزلہ پاکستان پرگرا یا جارہا ہے، دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا، قبائلی علاقوں میں جنگ سے نہیں سیاسی بات چیت سے مسئلہ حل ہو گا۔ شوکت خانم اسپتال …
پاکستان ریلوے ٹرینوں کی بندش کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
Updated at 1445 PST
لاہور…ریلوے میں ٹرینوں کی بندش کا نیاریکارڈ قائم ہو گیا،آج 115 مسافرٹرینوں کے ساتھ تمام مال گاڑیاں بھی عارضی طور پر بند کر دی گئیں، محکمہ ریلوے میں وسیع پیمانے پر انجنوں کی بندش سے کئی مسائل نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے،مال گاڑیوں کے بعد عارضی طور پر …
ہانگ کانگ :تھری ایڈیٹس نے ایک ہفتے میں 90 کروڑ کا بزنس کر لیا
Updated at 1430 PST
ہانگ کانگ…جنگ نیوز…بالی ووڈکے تھری ایڈیٹس ہانگ کانگ میں ایک ہفتے میں 90 کروڑکابزنس کرلیا۔ عامر خان کی قسمت کے ستارے آج کل خوب چمک رہے ہیں۔ابھی دس سال بعد فلم لگان کو دنیا کی 25 بہترین فلمز میں شامل کرلیا گیا تو دوسری طرف 2009ء کی بلاک بسٹر فلم …