گوانگ ژو…ندا راشد کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گوانگ ژو میں جاری ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کے کھیلا گیا، پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا،بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20اوور میں 92نز بناسکی، کپتان سلمی خان نے 24رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کی ندا راشد نے چار وکٹیں حاصل کیں ثنا میر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، 93رنبز کا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، ندا راشد نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 51رنز ناٹ آوٹ بنائے جس میں سات چوکے بھی شامل ہیں ،جوریہ ودود نے 39رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلی بار کسی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔
پارلیمانی کمیٹی میں نامزدگیاں، ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،ہوتی
Updated at 1340 PST
پشاور…وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ججوں کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے اتحادی جماعت ہونے کے ناطے اے این پی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔سی ایم ایچ پشاور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے فوجی جوانوں کی عیادت کے موقع
کراچی سے شکار کیلئے جانیوالی لانچ کو گہرے سمند میں حادثہ
Updated at 1325 PST
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی سے شکار کے لیے جانے والے ماہی گیروں کی لانچ کو گہرے سمندر میں ہنگول کے قریب حادثہ پیش آیا ہے ۔ 19 ماہی گیروں کو بچانے کے لیے امدادی ادارے کے افراد کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ فشر مین کو آپریٹوع سوسائیٹی کے مطابق لانچ