سابق ڈی جی حج راوٴ شکیل مزید4روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
Updated at 1405 PST
اسلام آباد…سابق ڈی جی حج راؤ شکیل نے الزام لگایا ہے کہ حج آپریشن میں کرپشن کے اصل ملزم سیکریٹری وزارت مذہبی امور آغا قزلباش ہیں تاہم انھیں گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم نے الزام لگایا کہ انھیں ذہنی اذیت دینے کے لیے ایک تہہ خانے میں گندی جگہ پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور مجھے اپنے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی ہے ۔ ا سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واجد حسین مغل نے ایف آئی اے حکام سے اب تک ہونے والی تفتیش کی رپوڑٹ مانگی تو ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اسکینڈل میں ملوث دیگر متعلقہ افسران حج آپریشن میں مصروف ہیں اسلیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کو ایف آئی آر فراہم کرنے کے حکم کے ساتھ ملزم کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔
کھلاڑیوں کے ایس ایم ایس منظر عام پر آنا تشویشناک ہے،تفضل رضوی
Updated at 1350 PST
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ایس ایم ایس منظر عام پر آنا تشویشناک ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ایس ایم ایس کا منظر عام پرآنا لمحہ فکریہ ہے،
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے سودوں میں اضافہ
Updated at 1330 PST
سنگاپور… امریکی توانائی ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے سودوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز امریکی توانائی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں خام تیل اور گیس کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی جس نے خام تیل