URDUSKY || NETWORK

گوجرانوالہ میں مجدد اعظم کانفرنس

111

گوجرانوالہ25جنوری (پ ر)صوبائی سیکریٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماءپاکستان الحاج مولانا محمد اکبرنقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت مجدد الف ثانی ملت اسلامیہ کے عظیم محسن ہیں جنہوں نے معاشرے کی روحانی اصلاح اور گمراہی کے خاتمے کیلئے اپنی زبان اور قلم سے تلوار کا کام لیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزم نقشبندیہ کیلانیہ کے زیر اہتمام حضرت سید نا امام ربانی شیخ احمد فاروقی سرہندی کی یاد میں منعقدہ مجدد اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولاناسیدفدا حسین شاہ حافظ آبادی،مولانا مفتی غلام نبی جماعتی ،الحاج سرفراز احمد تارڑ ،مفتی محمد حسین صدیقی ،مولانا نصیر احمد اویسی ،قاری محمد افضل باجوہ،قاری محمد اشرف شاکر ،قاری غلام سرورحیدری،قاری محمد اعظم چشتی ،محمد نعمان صدیقی،مولانا محمد عارف چشتی ،محمد جمیل اعظم بٹ محمد خالد جذبی اور دیگر نے خطاب کیا ۔مولانا محمد اکبرنقشبندی نے کہا کہ حضرت سیدنا مجدد الف ثانی ہندو تسلط کے خطرات کو بروقت محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں کو ان کے اسلامی تشخص کا احساس دلایا ایک طرف شاہان وقت کو للکارا اور دوسری طرف نام نہاد علماءکے چہروں سے نقاب اٹھا کر رام اور رحیم ،مسجد اور مندر ،ہندوں اور مسلم کو الگ الگ گردانتے ہوئے دو قومی نظریہ پیش کیا جو آگے چل کر پاکستان کی بنیاد ثابت ہوا پاکستان کے وجود اور تشخص کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے حضرت مجدد الف ثانی کا روشن کردار اور ان کی لازوال تعلیمات ظلمتوں کے اس دور میں پوری انسانیت کیلئے مینار نور کی حیثیت رکھتی ہے آپ کا روحانی فیض قیامت تک جاری رہے گا ۔