URDUSKY || NETWORK

کراچی : ملیر میں دھماکا ،تین افراد جاں بحق

87
کراچی : ملیر میں دھماکا ، ایک شخص جاں بحق
Updated :  1/25/2011 6:59:31 PM

کراچی : کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور4فراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق ملیر میں واقع کالا بورڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو پولیس اہلکاروں نے روکا کہ اسی دوران ایک دھماکا ہو گیا اور پاس کھڑی پولیس موبائل میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ دوسری جانب سی سی پی او کراچی کا موقف ہے کہ یہ ایک موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکا ہے ۔

جناح اسپتال ایمرجنسی وارڈ کی انچارچ ڈاکٹر سیمی جمالی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اب تک جناح اسپتال میں چار زخمی منتقل کیے جا چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں پہلے ہی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا تھا اور کسی بھی حادثہ کے لئے عملہ تیار تھا ۔
7:20 PM 1/25/2011

کراچی ، ملیر میں دھماکے کی اطلاع
کراچی : کراچی کے علاقے ملیر میں دھماکے کی اطلاع ہے تاہم فوری طور پر دھماکے سے ہونے والے نقصان اور نوعیت کا علم نہیں ہو سکا ۔ سی سی پی او کراچی کے مطابق دھماکا موٹر سائیل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع بڑا بورڈ کے قریب ایک انتہائی زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا ۔

دھماکے کی دور دور تک آواز سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں ۔

ARY News