URDUSKY || NETWORK

کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ،4 زخمی

56

کراچی:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ،4 زخمی
کراچی . .. . .. . .. کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 22 سالہ زین الدین نامی نوجوان کو ہلاک کردیا،جبکہ کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں موجود خالی پلاٹ سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے دیگر چار واقعات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فائرنگ کے واقعات شاہ فیصل کالونی،کورنگی کراسنگ،شیرشاہ اور لیاقت آباد کے علاقوں میں پیش آئے،زخمی اور مقتولین کی لاشوں کو پولیس کاروائی کے لئے مختلف اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔