URDUSKY || NETWORK

کالمسٹ فورم ضلع گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات برائے 2011-12

77

گوجرانوالہ 31جنوری (  پ ر   )کالمسٹ فورم ضلع گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات برائے 2011-12میں حصہ لینے کےلئے کالمسٹ فورم ہم خیال گروپ نے اپنا پینل تشکیل دے دیا ۔جس کے مطابق صدر قاری محمد اشرف شاکر، سینئر صدر رانا محمد ابراہیم نفیس ،نائب صدر حکیم ایم نسیم صادق، جنرل سیکرٹری محمد عمران اعظم رضا ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری سلطان گجر، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن شاہد، سیکرٹری انفارمیشن حاجی شاہد محمود گھمن ،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، آڈیٹر مہر محمد امین ایڈووکیٹ ہو نگے ۔کالمسٹ فورم ہم خیال گروپ نے مذکورہ پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی گذشتہ روز چیف الیکشن سید عمران نقوی کے پاس جمع کرائے اور اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے واضح رہے کہ کالمسٹ فورم ضلع گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات 5فروری کو ہونگے ہم خیال گروپ کے مطابق انہوںنے مذکور ہ پینل کو تمام دوستوں کی باہمی مشاورت سے تشکیل دیا ہے ۔