URDUSKY || NETWORK

ڈھاکا میں کرکٹ ورلڈ کپ2011کی افتتاحی تقریبات کا آغاز

96
ڈھاکا میں کرکٹ ورلڈ کپ2011کی افتتاحی تقریبات کا آغازcricket-world-cup-2011

Updated at 1750 PST
ڈھاکا…ڈھاکا میں کرکٹ ورلڈ کپ2011کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے علاوہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجدآئی سی سی چیف شردپوار سمیت دیگر اہم شخصیات کوجود ہیں۔افتتاحی تقریب میں سب سے پہلے آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ پہنچے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے تقریب میں پہنچنے کیلئے سائیکل رکشے کا انتخاب کیا ۔بھارتی موسیقارشنکر،احسان لوئے ورلڈکپ کاتھیم سانگ پیش کرینگے جبکہ بنگلادیش کے نامورڈانسراورکوریوگرافرشبلی محمداورشمیم آرا اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اوربنگلا دیش کے ہی موسیقارابرارٹیپوتقریب میں خصوصی دھنیں پیش کرینگے۔تقریب میں بنگلادیش،بھارت اورسری لنکاکے ثقافتی پروگرام پیش کیئے جائیں گے۔