URDUSKY || NETWORK

پاکستان اوربھارت آٹھ نکات پرجامع مذاکرات کی بحالی پر متفق

68
پاکستان اوربھارت آٹھ نکات پرجامع مذاکرات کی بحالی پر متفق
Updated at 1425 PST
کراچی…پاک بھارت جامع مذاکرات کاآغازآئندہ ماہ ہوگا۔ دونوں ممالک آٹھ نکات پرجامع مذاکرات پر متفق ہوگئے۔ دونوں ملکوں کا ٹائم فریم پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔ مختلف گروپوں کے درمیان کئی مراحل میں مذاکرات ہوں گے۔وزیرخارجہ جون کے بعد بھارت کادورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت میں جامع مذاکرات کی بحالی کے ٹائم فریم پر بھی اتفاق ہوگیا ہے ۔ایک نئے تناظر میں ہونے والی بات چیت میں وہ تمام آٹھ نکات شامل ہوں گے جوجامع مذاکرات کا حصہ تھے۔ان میں دونوں ملکوں کے الگ الگ گروپpakistan-india شامل ہوں گے جبکہ جون میں وزیرخارجہ بھارت کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں بھارتی وزیرخارجہ اور بھارتی ہم منصب نرپماراؤ سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے وزیراعظم گیلانی کوآگاہ کردیا ہے۔