URDUSKY || NETWORK

ٹھٹھہ کے حفاظتی بندوں پر شدید دباؤ،کیٹی کھوسو سے متاثرین کی منتقلی

83

ٹھٹھہ کے حفاظتی بندوں پر شدید دباؤ،کیٹی کھوسو سے متاثرین کی منتقلی

ٹھٹھہ…ضلع ٹھٹھہ میں واقع منارکی ، سرجانی اور سونڈا ہلایہ بند پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ ضلع دادو کی تحصیل کے این شاہ اور جوہی میں واقع حفاظتی بندوں پر ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری ہے۔ ضلع ٹھٹھہ میں واقع منارکی ، سرجانی اور سونڈا ہلایہ بند پر پانی کا دباؤبڑھ رہا ہے جبکہ کچے کے علاقے میں اب تک تین سو سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں اورنوے ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ زیر آب آنے والے گوٹھ کیٹی کھوسو میں بحریہ کی جانب سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ پھنسے ہوئے متعدد افراد کو نکالا جارہا ہے۔ادھر شہداد کوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث ضلع دادو کے تحصیل کے این شاہ اور جوہی میں انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد حفاظتی بندوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام جاری ہے۔نوابشاہ کے قریب دریائے سندھ میں حفاظتی پشتوں پر مڈ منگلی، میکارو ڈھورو، بچل پور، لاکھاٹ اور دولت پور بندوں میں پانی کا شدید دباؤ ہے۔ میکارو ڈھورو کے قریب دریائے سندھ سے نکلنے والی چھنڈن نہر کے پشتہ سے پانی کے رساؤ کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اس مقام میں دریا پر شگاف کے خطرے کے پیش نظر قریبی دیہات کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
جنگ نیوز