آصف زرداری ڈرٹی ، نوازشریف ڈینجرس ہیں، ولی عہدابوظہبی
Updated at 2110 PST
کراچی….وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد صدرآصف علی زرداری کو خراب مگر خطرنا ک قرارنہیں دیتے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف خراب نہیں لیکن خطرنا ک آدمی ہیں۔پاکستانی دفتر خارجہ نے وکی لیکس کی پاک ،سعودی تعلقات کے بارے میں منفی رپورٹ کو حقائق کے برعکس اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے ان غیرقانونی انکشافات کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔دوسری جانب صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ بھائیچارے والے دو ممالک پاکستان اورسعودی عریب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے،وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اسی لئے اس کے سعودی عرب سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اقوام متحدہ نے تو وکی لیکس کے انکشافات پر تبصرے سے گریز کیا ہے لیکن آسٹریلیا اور کینیڈا نے ان کی مذمت کی ہے۔ امریکی اتحادی جنوبی کوریا نے بھی اس سلسلے میں تبصرے سے معذرت کرلی ہے۔آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل رابرٹ مک کلے لینڈ نے کہا ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات امریکا اور آسٹریلیا سمیت اس کے اتحادیوں کے قومی مفادات کے خلاف ہیں۔
آسٹریلیا اور کینیڈا وکی لیکس پر برہم،اقوام متحدہ کا تبصرے سے گریز
Updated at 1600 PST
نیویارک …اقوام متحدہ نے تو وکی لیکس کے انکشافات پر تبصرے سے گریز کیا ہے لیکن آسٹریلیا اور کینیڈا نے ان کی مذمت کی ہے۔ امریکی اتحادی جنوبی کوریا نے بھی اس سلسلے میں تبصرے سے معذرت کرلی ہے۔آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل رابرٹ مک کلے لینڈ نے کہا ہے کہ
کوئی جج دن دہاڑے قتل کرے تو کیا مقدمہ نہیں ہوگا،جسٹس طارق پرویز
Updated at 1555 PST
اسلام آباد…سابق پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس طارق پرویز نے کہاہے کہ کوئی جج دن دہاڑے قتل کرے توکیا مقدمہ نہیں ہوگا۔ایک سابق جج کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت کواس مقدمہ میں ضبط سے کام لینے کی درخواست بھی کی
صدر زرداری شاہ عبد اللہ کو بڑا بھائی سمجھتے ہیں،صدارتی ترجمان
Updated at 1535 PST
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری شاہ عبد اللہ کو بڑا بھائی سمجھتے ہیں، وکی لیکس کی رپورٹ کا مقصد دو اہم مسلم ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ صدر زرداری کے