URDUSKY || NETWORK

ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا اور بھارت مدمقابل

79

Cricket-World-Cup-2011_

Share
Updated at 1520 PST
بنگلور . . . . کرکٹ میلے کے آغاز سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی آزمائش آج ہورہی ہے ۔ دونوں ٹیمیں بنگلور کے میدان میں مدمقابل ہیں، یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہاہے۔بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا، آخری اطلاعات تک بھارتی ٹیم نے 15اوورز کے اختتام تک 63رنز بنائے تھے، اور اس کے تین چوٹی کے بلے باز گھمبیر، ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ پویلین لوٹ چکے ہیں۔ یہ مقابلہ ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ۔آسٹریلوی ٹیم بھارت آنے سے پہلے انگلینڈ کو ایک روزہ سیریز میں چھ ایک سے زیر کرچکی ہے، اس فتح سے دفاعی چمپئن کھلاڑیوں کا مورال بلند ہواہے ۔دوسری جانب بھارتی ٹیم پچھلے چند ماہ سے اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے، دو ہزار دس کے آخر میں اُ س نے آسٹریلیا کو اپنے ملک میں زیر بھی کیا ہے، یہی نفسیاتی برتری اس کے کھلاڑیوں کے

حوصلے کا سبب بھی ہوگی۔

UNN