ورلڈ کپ جیتے کا عزم لئے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی
ورلڈ کپ جیتے کا عزم لئے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی | ||
Updated at 2050 PST | ||
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا پہنچ گئی ہے ، جہاں وہ دو ورام اپ میچز بھی کھیلے گی ،میگا ایونٹ کا باقاعدہ آغاز17 فروری سے ڈھاکا میں افتتاحی تقریب سے ہوگا ۔آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ رات لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بنگلا دیش روانہ ہوئی ،اور ٹیم براستہ دبئی سے ڈھاکا پہنچ گئی ، قومی ٹیم میگا ایونٹ سے پہلے دو پریکٹس میچز کھیلے گی ، پہلا ورام اپ میچ15 فروری کو بنگلا دیش سے میر پور میں ہوگا جبکہ دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان ، انگلینڈ سے مقابلہ کرے گا ، قومی ٹیم17فروری کو ڈھاکا میں ہونے والے ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی ، جس کے بعدٹیم سری لنکا روانہ ہوجائے گی ۔
بشکریہ جنگ |