URDUSKY || NETWORK

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے کینیا کو10وکٹوں سے شکست دے دی|اردو سکائی اخبار 20 فروری 2011

129
ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے کینیا کو10وکٹوں سے شکست دے دیurdu-news-pakistan

Updated at 1140 PST
چنئی…دسویں ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈنے کینیا کو با آسانی 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ کینیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھاہم وہ نیوزی لینڈکا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور23.5اوورز میں پوری ٹیم69رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور کیویز کو جیتنے کیلئے70رنز کا آسان ہدف فراہم کیا۔ کینیا کی ٹیم آغاز ہی سی اعتماد کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 14کے مجموعی اسکور پر اوپنر اوبانڈا 6رنز بنا کر ساوٴتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انکے بعد کیویز کا دوسرا شکار واٹرز بنے جو 40کے مجموعی اسکور پر 16رنز بنا کر بینیٹ کا شکار بنے۔ کینا کے راکپ پٹیل 16رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ تین کھلاڑی اودھیامبو، نگوچے اور اوٹینو بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوئے۔ کیویز کی طرف سے کامیاب ترین بولر بینیٹ ثابت ہوئے جنہوں نے 16رنز کے عوض4وکٹیں حاصل کیں۔ انکے علاوہ ساوٴتھی نے 13رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف8اوورز میں 2چکھوں اور 9چوکوں کی مدد سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ کیویز کے گپٹل نے5چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 39جبکہ مک کیلم نے 4چوکوں کی مدد سے 26رنز بنائے۔
کشمیرکونسل ای یوکی‘ ملین دستخطی مہم‘ ،ھیگ میں کامیاب کیمپ کاانعقاد
Updated at 1220 PST
پیرس…رضا چوہدری /نمائندہ جنگ …بھارت کے زیر تسلط کشمیرمیں تشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف یورپ میں کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے جاری ایک ملین افرادکے دستخط جمع کرنے کی مہم کے سلسلے میں ہالینڈ کے شہر دی ھیگ میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے سامنے افتتاحی
اونچا سننے والے افراد کی یاد داشت کمزور ہو سکتی ہے،تحقیق
Updated at 1105 PST
نیویارک…اکثر لوگ یادداشت کی خرابی کا تعلق بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑتے ہیں۔لیکن ایسا نہیں حالیہ تحقیق کے مطابق سماعت کی خرابی کی وجہ سے اونچا سننے والے افرادمیں یاد داشت کمزور ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔امریکا کی ہاپکنز یونی ورسٹی کے ماہرین کے مطابق اونچا سننے والے افراد
ورلڈ کپ، کینیا کی ٹیم69رنز پر ڈھیر،کیویز کو جیتنے کیلئے آسان ہدف
Updated at 1050 PST
چنئی…دسویں ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں کینیا کی ٹیم نیوزی لینڈکا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور23.5اوورز میں پوری ٹیم69رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی اور کیویز کو جیتنے کیلئے70رنز کا آسان ہدف فراہم کیا۔ کینیا کی ٹیم آغاز ہی سی اعتماد کا مظاہرہ نہ کرسکی اور 14کے مجموعی
افغانستان: جلال آباد خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی
Updated at 1035 PST
کابل…افغانستان کے شہر جلال آباد میں گزشتہ روز بینک پر ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سات طالبان جنگجوؤں نے کابل بینک کی ایک برانچ پر مشین گنوں اور دستی بموں
Updated at 1200 PST ورلڈ کپ کرکٹ کے تیسرے میچ میں سری لنکا ، کینیڈا کے مدمقابل
Updated at 1120 PST پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری
Updated at 1020 PST بحرین میں احتجاج کرتی ہزاروں خواتین پرل اسکوائر پہنچ گئیں
Updated at 1000 PST مہند ایجنسی میں فورسز کی کارروائی،20شدت پسند ہلاک
Updated at 0930 PST شمالی وزیرستان سے کرنل امام کی لاش مل گئی
Updated at 0910 PST راحت فتح علی اور انکے ساتھی پر15/15لاکھ روپے جرمانہ عائد
Updated at 0840 PST ورلڈ کپ، دوسرے میچ میں کینیا کی کیویز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
Updated at 0835 PST ملک کے متعدد شہروں میں بارش،بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں
Updated at 0820 PST کراچی،گلستان جوہر میں دوافرادکااغواکے بعدقتل
Updated at 0800 PST وائٹ ہاؤس کے قریب لگا نیشنل کرسمس ٹری گرگیا
Updated at 0630 PST کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ا یک شخص ہلاک
Updated at 0615 PST بنگلادیش: ٹرین اوربس میں تصادم، 15افرادہلاک
Updated at 0550 PST کراچی:سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی ،ایک ملزم کو گرفتار
Updated at 0520 PST کراچی:سائٹ ایریامیں بسوں میں لوٹ مارکرنے والے پانچ ملزمان گرفتار
Updated at 0500 PST لیبیامیں مظاہرے،120افراد جاں بحق،ایک ہزارسے زائد زخمی
Updated at 0430 PST کراچی،مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
Updated at 0400 PST ملک کوایمان داراورباکردارحکمرانوں کی ضرورت ہے، الطاف حسین

بشکریہ جنگ