وانا میں خود کش دھماکا،مولانا نور محمد سمیت12افراد جاں بحق
وانا میں خود کش دھماکا،مولانا نور محمد سمیت12افراد جاں بحق
وانا….جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد سمیت12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے مین بازار میں واقع ایک مسجد کے قریب دھماکا ہوا ، دھماکے کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا نور محمد سمیت12 افراد جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریب ہی واقع اسپتال منتقل کردیاگیا۔ مولانا نور محمد نماز کے بعد مسجد میں درس دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔