نواز شریف غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے بازرہیں ، وزیرداخلہ سندھ
Updated at 1945 PST
کراچی…سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذو الفقار نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے کہا تھا کہ صفدر عباسی اور ناہید خان سے جان چھڑانی ہے،نواز شریف غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے بازرہیں ۔کراچی میں لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں پیپلز پارٹی جنوبی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذو الفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ناہید خان جواب دیں انہوں نے ملتان سے جان نثاران بے نظیر کی ڈیوٹی پر مامورلیاری کے جیالے واپس کیوں بھیجے؟انہوں نے انتباہ کیا کہ نواز شریف غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے بازرہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کو دھکے دے کر حکومت سے باہر نکالنا چاہتی ہے ، ن لیگ والے یاد رکھیں پیپلز پارٹی پر غیر جمہوری وار کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتنی آسانی سے حکومت چھوڑنے والے نہیں، اسمبلی کے اندر، باہر اور موٹر وے پر جنگ لڑیں گے اور کراچی سے کشمور تک ن لیگ کا ایک بھی دفتر نہیں چھوڑیں گے۔ڈاکٹر ذوا لفقار مرزا کا کہنا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا دل ہے، لیاری والوں نے ہر دور میں پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کا ساتھ دیا، آٹھ رکنی ٹیم قائم کردی ہے جو لیاری کے معاملات دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری ، بختاور بھٹو زرداری لیاری کے عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا دشمن ملک کا دشمن ہے، جس طرح ارباب غلام رحیم کو جوتے پڑے کسی اور بھی پڑ سکتے ہیں، ڈاکٹر ذو الفقار مرزا نے کہا کہ وہ نواز شریف اور عمران خان سے اعلان جنگ کرتے ہیں،نواز شریف غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے بازرہیں ،بدمعاش نہیں لیکن ملک کے لیے بد معاشی کروں گا ۔تخت لاہور کا نمبر گیم بہت پرانا ہے ۔