نقطہٴ انجمادسے نیچے درجہٴ حرارت نے یورپ میں زندگی درہم برہم کر دی
یورپ :شدیدبرفباری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی
برف کے طوفانوں اور نقطہٴ انجماد سے نیچے درجہٴ حرارت نے یورپ میں زندگی درہم برہم کردی ہے۔پولینڈ میں 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پورے برِ اعظم میں فضائی اور ریل کے ذریعے سفر کے راستے بند ہوکر رہ گئے ہیں۔
اتوار کے روز شمالی اور مغربی یورپ میں پرتگال سے نیدرلینڈ تک برف کے باعث سڑکوں اور ریلوے نظام درہم برہم ہوگیا۔برطانیہ، بیلجم، فرانس اور جرمنی کے ہوائی اڈوں پر پروازوں میں تاخیر ہوگئی ہے۔
برطانیہ اور فرانس کے درمیان ریل کا واحد راستا چینل ٹنل اتوار کے روز بھی بند رہا اور یوروسٹار ٹرین آپریٹر مسلسل یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لگاتار ٹرینیں کیسے بند ہوگئیں۔جمعے کے روز کم از کم چار ٹرینیں چینل میں پھنس گئی تھیں اور دو ہزار سے زیادہ مسافر مدد ملنے تک گھنٹوں زیرِ زمین پھنسے رہے ۔
بشکریہ VOA