URDUSKY || NETWORK

مہمند ایجنسی، شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید

59
مہمند ایجنسی، شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید
پشاور…مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بائی زئی میں غنم شاہ پوسٹ پر شدت پسندوں نے رات گئے ماٹر گولوں سے حملہ کردیا جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اورچار زخمی ہوگئے ۔فورسز کی جوابی کارروائی سے شدت پسند فرار ہوگئے ۔زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ایجنسی ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔