URDUSKY || NETWORK

ماریشس کے قریب بحر ہند میں زلزلہ،شدت5.8ریکارڈ کی گئی

63

ماریشس کے قریب بحر ہند میں زلزلہ،شدت5.8ریکارڈ کی گئی

پورٹ لوئیس . . . بحرہند میں ماریشس کے مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے ذرائع کے مطابق زلزلہ جی ایم ٹی کے وقت کے مطابق صبح تین بجکر تیس منٹ پر آیا۔ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز ماریشس کے دارالحکومت پورٹ لوئیس سے889کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں واقع ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بحرہند میں آنے والے زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔