لاہور ہائیکورٹ:چیف جسٹس اعجاز چوہدری نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیرقانون رانا ثنااللہ، سینیر وزیر راجا ریاض،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور اعلیٰ عدالتی اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز چوہدری لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں ۔وہ 1950میں شکر گڑھ میں پیدا ہوئے ،،بی اے ،ایل ایل بی کے بعد 1975میں وکیل کی حیثیت سے کام شروع کیا،،جسٹس اعجاز چوہدری اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔