URDUSKY || NETWORK

صوابی پولیس لائن پر حملہ،2اہلکاروں سمیت3شہید،2 حملہ آور مارے گئے | اردوسکائی اخبار

90
صوابی پولیس لائن پر حملہ،2اہلکاروں سمیت3شہید،2 حملہ آور مارے گئے
Share Updated at 1140 PST
صوابی…صوابی میں پولیس لائنز پر خودکش حملے میں دو پولیس اہل کاروں سمیت تین افراد شہید جبکہ دو خودکش حملہ آور مارے گئے۔دھماکا پولیس لائنزصوابی کے مین گیٹ پرہوا۔ ڈی آئی جی مردان ریجن عبداللہ خان نے جیونیوز کو بتایا کہ چار مسلح حملہ آور پولیس لائنز میں داخل ہونا چاہتے تھے جس پر ڈیوٹی پر معمور اہلکار نے فائرنگ کی جس دوران ایک خود کش حملہ اور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاراور ایک راہ گیر شہید ہو گیا ۔پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک اور حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جس نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صوابی پولیس لائنز پر لاہورکے مناواں جیسا حملہ تھا۔ دڈی آئی جی مردان کا کہنا تھا کہ دو حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
پشاور: پولیس ناکے کے قریب ڈیڑھ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیاگیا
Updated at 1200 PST
پشاور…پشاور میں پولیس ناکے کے قریب ڈیڑھ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق بم کو گلگشت کالونی کے قریب واقع پولیس ناکے کے قریب نصب تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا۔بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم میں ایک کلوگرام دھماکاخیزمواد
بھر پور نیند لیں اور موٹاپا ختم کریں،جدید امریکی تحقیق
Updated at 1150 PST
شکاگو…فارن ڈیسک… بھرپور نیند لینے سے چربی کا خاتمہ ہو تا ہے۔یونی ورسٹی آف شکاگو میں کی گئی تحقیق کے مطابق زیادہ سونا جسم سے چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق دانوں نے موٹاپے کا شکار دس مرد و خواتین کو مختلف لیباٹریز میں دو ہفتے
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون
Updated at 1125 PST ممبئی،نئے شادی شدہ ہیرو وویک اوبرائے کا پر لطف عشائیہ
Updated at 1110 PST فرانس،پاکستانی کمیونٹی کا محمد عظیم کی موت پر اظہار تعزیت
Updated at 1100 PST خیبر پختون خوا کابینہ کا اہم اجلاس آج پشاور میں ہو رہا ہے
Updated at 1050 PST امریکا: بیس بال ورلڈ سیریز میں دو سابق امریکی صدور کی شرکت
Updated at 1040 PST ریلیز کے پہلے ہی وِیک اَینڈ پر ’سا تھری ڈی‘ امریکی چارٹ میں اول
Updated at 1030 PST امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا ’گمی وورم‘ فروخت کے لیے پیش
Updated at 1020 PST صوابی:شاہ منصور پولیس لائنز کے گیٹ پرخودکش حملہ،1پولیس اہلکار شہید
Updated at 1000 PST جی ٹی روڈ پر نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ،3افراد زخمی
Updated at 0950 PST آج سے دودھ کی قیمتوں میں چار روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا
Updated at 0945 PST سیالکوٹ،ڈاکٹر فردوس نے3کروڑ مالیت کے ’اولڈ ہوم‘ کا سنگ بنیاد رکھا
Updated at 0930 PST صوابی پولیس لائنز پر دستی بم سے حملہ،فائرنگ کا تبادلہ
Updated at 0915 PST سابق گوریلا لیڈر ڈلما روسیف برازیل کی پہلی خاتون صدر منتخب
Updated at 0900 PST فرانس،متاثرین کے لیے امدادی پروگرام، ایک لاکھ سے زائد یورو جمع
Updated at 0845 PST امدادی پروگرام ،چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ ق فرانس کو مبارک باد
Updated at 0835 PST زیرِتربیت پائلٹ نے جہاز رن وے کے بجا ئے گاڑیوں پر اتار لیا
Updated at 0825 PST جاپان میں بلیوں کے شوقین افراد کے لئے منفرد ’کیٹ کیفے‘
Updated at 0815 PST بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان بارہ بچوں کے باپ بننا چاہتے ہیں
Updated at 0700 PST شمالی وزیرستان:امریکی جاسوس طیاروں کا ایک گھر پر حملہ،4 افراد ہلاک
Updated at 0645 PST کر زئی کی حقانی گروپ کے اہم ارکان سے خفیہ ملاقات کا انکشاف
Updated at 0630 PST سعودی عرب : سپرمارکیٹوں میں خواتین کی کیشیئر تعیناتی پر پابندی کا فتویٰ
Updated at 0515 PST یمن میں پارسل بم امریکا بھجوانے کے شبہے میں گرفتار طالبہ رہا
Updated at 0430 PST عراق: گرجا گھر میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے آپریشن ،24 افراد ہلاک
Updated at 0300 PST اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفارتکاری سے بیزار
Updated at 0245 PST کوئٹہ شہر کے نصف سے زائد پیٹرول پمپس بند،شہریوں کومشکلات کا سامنا

بشکریہ جنگ