URDUSKY || NETWORK

سپین۔ بارسلونا میں پاکستانی باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

81

بارسلونا (وسیم بیگ )بارسلونا میں پاکستانی باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے،یہ واقعہ ایل کارمیل کے علاقے میں پیش آیا۔تفصلات کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی محمد افضال اپنے دوسالہ بچے کے ہمراہ جارہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتارگاڑی نے انہیں اسوقت کچل دیا جب وہ زبیراکراسنگ کو عبور کرہا تھا۔جس کے نتیجے میں محمد افضال فوری طور ہر جا ں بحق ہو گیا جبکہ بعدازاں اس کا بیٹا بھی دم توڑ گیا،مرحومین کو ہمسایوں نے پہچانا ۔41سالہ مرحوم افضال نے لواحقین میں بیوہ  اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔