روم ، پارسل بم دھماکوں پرتمام سفارتخانوں کی تلاشی کا فیصلہ
Updated at 2000 PST
روم . . . . . روم میں سوئس سفارت خانے میں پارسل بم دھماکے اور چلی کے سفارت خانے میں بھی دھماکے سے سفارت خانے کے 2ملازم زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملک میں موجود تمام غیر ملکی سفارت خانوں کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے روم پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں قائم سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کو ایک پارسل موصول ہوا۔ پارسل کو جب سفارت خانے کے ایک ملازم نے کھولا تو اس میں موجود بم سے ملازم کے ہاتھ شدید زخمی ہوگئے،زخمی ملازم کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ تفتیشی ادارے سفارت خانے میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ادھر چلی کے سفارت خانے میں بھی ایک دھماکا ہوا۔دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم زخمی ہوگیا۔فوری طور پر دھماکے کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔یوکرائن کے سفارت خانے کو بھی موصول ہونے والے مشتبہ پارسل کو تلاشی کے بعد کلیئر کردیا گیا۔اطالوی پولیس نے ملک میں موجود تمام غیر ملکی سفارت خانوں کی مکمل تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے خاتون کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظور ی دیدی
Updated at 1900 PST
لاہور . . . . . . پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال کے آغاز سے ویمن کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے سابق کھلاڑیوں کے مشاہرہ میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔لاہور میں
بینظیر قتل کیس میںMI اورISI کے افسران کو شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ
Updated at 1840 PST
راولپنڈی . . . . . بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار راول پنڈی پولیس کے سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد نے پوچھ گچھ کے دوران ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے چار افسروں کے نام لئے ہیں، جن سے
کراچی: کلفٹن گینگ ریپ کیس، متاثرہ لڑکی اور دوست پراسرار طور پر غائب
Updated at 1600 PST
کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں زیادتی کا شکار ہونیوالی لڑکی اور مدعی پراسرار طور پر غائب ہو گئے ہیں، دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں بھی اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔کلفٹن میں ایک کار سوار لڑکی کے اغوا اجتماعی زیادتی کے واقعہ کو چار دن
آئی ایس آئی نہ چاہے تو اس کو کوئی امریکا نہیں بھیج سکتا،وزیراعظم گیلانی
Updated at 1520 PST
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں آپریشن سب کی مشاورت اوررضامندی سے کیا گیا اورشمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کسی کے ڈکٹیشن پر نہیں کرینگے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی آیس آئی ملک کا انتہائی اہم
پاکستانی سرزمین پر غیرملکی فوجی برداشت نہیں کئے جائینگے،دفتر خارجہ
Updated at 1510 PST
اسلام آباد…ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ نیٹو اور ایساف کی افواج کا مینڈیٹ صرف افغانستان کے اندر تک ہے اور پاکستان کی سرزمین پر غیرملکی فوجی برداشت نہیں کئے جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار نیوزبریفنگ میں ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک ختم