سوئی: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ،اچ پلانٹ کو گیس سپلائی منقطع
Share | سوئی: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ،اچ پلانٹ کو گیس سپلائی منقطع | |
Updated at 0530 PST | ||
سوئی. . . . . . .سوئی میں نامعلوم افراد نے اُچ گیس فیلڈ کو جانے والی گیس پائپ لائن پر دھماکا کیا جس سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا ۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکا سوئی کے علاقے پیر کوہ میں اچ گیس فیلڈ کو جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن پر ہوا ۔ نامعلوم افراد نے پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور اچ گیس فیلڈ کے پلانٹ کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ۔
بشکریہ جنگ |