URDUSKY || NETWORK

سانحہ سیالکوٹ:گرفتار اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے

81

muneeb-sialkot

سانحہ سیالکوٹ:گرفتار اہلکار جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیئے گئے

سیالکوٹ . . . . . . . . سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار سابق ڈی پی او وقار چوہان سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو سات دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اس دوران ڈی پی او وقار چوہان بغیر ہتھکڑیوں کے خفیہ راستے سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سانحہ سیالکوٹ کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں کو قیدیوں کی وین میں عدالت لایا گیا۔ ملزمان کے چھیرے ڈھانب کر اور ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ان ملزمان میں ڈی پی او وقار چوہان موجود نہ تھے بلکے ان کو خفیہ راستے کے ذریعے عدالت میں بغیر ہتھکڑیوں کے پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد کی عدالت میں سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکوٹر پنجاب رانا بختیار اور پولیس نے استدعا کی کہ ڈی پی او وقار چوہان سمیت پیش کئے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی ضروت نہیں ہے اور اب انھیں جیوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔ جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد نے ڈی پی او سمیت چھ ملزمان کو جیوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد ڈی پی او وقار چوہان کو دوبارہ خفیہ راستے کے ذریعے اور دیگر ملزمان کو قیدیوں کی جیل میں بٹھا کر سیالکوٹ جیل روانہ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی پراسیکیوٹرپنجاب رانا بختیار نے ڈی پی او وقار چوہان کے حوالے سے کئے سوال پر بتایا کہ یہ ضروری نہیں تھا کہ ان کو عدالت میں ہتکھڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔
بشکریہ جنگ