URDUSKY || NETWORK

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر لاہور میں انتقال کرگئ

65

،سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

جیونیوز کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر لاہور میں انتقال کرگئے ۔ ان کے داماد کرکٹر عمر اکمل کے بھائی کرکٹرکامران اکمل نے ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ عبد القادر کودل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔

عبدالقادر کی عمر 63برس تھی ۔ وہ 15ستمبر 1955کو پیدا ہوئے ۔انہوں نے پہلا ٹیسٹ 1977میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983میں کھیلا ۔ ان کو دنیا کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔ ان کے سوگواران میں 6بجے اور بیوی شامل ہیں جبکہ وہ معروف کرکٹر عمر اکمل کے سسر تھے ۔