URDUSKY || NETWORK

ریمنڈ کیس کا عدالت میں سماعت سے تعلق نہیں بنتا،سینیٹر جان کیری

90
ریمنڈ کیس کا عدالت میں سماعت سے تعلق نہیں بنتا،سینیٹر جان کیریnews
Updated at 2305 PST
اسلام آباد…امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے خلاف امریکا میں کارروائی کریں گے،ہم قانون کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں ،میں یقین دلاتا ہوں ریمنڈ کے خلاف امریکا میں کارروائی ہو گی اور یہ بھی یقین دہانی کراتا ہوں کہ امریکا میں اس تمام واقعے میں مکمل طور پر چھان بین کی جائے گی ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں کوئی ڈکٹیشن دینے نہیں آیا ،لاہور کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا احساس ہے۔اس وقت غم زدہ خاندان کا غم بانٹنے کی ضرورت ہے ، میں یہاں تمام امریکیوں کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کر تا ہوں۔ایک واقعے کی وجہ سے دو ملکوں کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،امریکا سمجھتا ہے کہ اس واقعے کا عدالت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اس سلسلے میں کوئی سماعت عدالت میں نہیں ہو سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے جس میں تعلیم ،صحت،غذا،توانائی اور دیگر شامل ہیں جن کے حل کے لئے امریکا مدد فراہم کر رہا ہے ۔میں پہلا امریکی تھا جس نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کا دورہ کیا اور امریکیوں کو بتایا کہ سیلاب سے پاکستان میں کتنی تباہی پھیلی ہے اور اسے ہماری کتنی مدد درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو انصاف ملنا چاہیئے ،ویان کنونشن کے تحت سفارتکاروں کو استثنیٰ ملنا چاہیئے تاہم میں یہاں کوئی فیصلہ کرنے نہیں آیا

۔بشکریہ جنگ