درگاہ حضرت بابا فریدکے قریب دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 6ہوگئی
پاک پتن . . . پاک پتن میں درگاہ حضرت بابا فرید کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6ہوگئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ حضرت بابا فرید کے مزار کے مشرقی دروازے کے قریب نماز فجر کے بعدہوا جس کے نتیجے 5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمیہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا۔آر پی او کے مطابق دھماکا خیز مواد دودھ کے ڈرم میں رکھا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا طاری ہے۔
شکریہ جنگ