حیدرآباد،جامشوروروڈپرگیس کی مین سپلائی لائن دھماکے سے اڑادی گئی
حیدرآباد،جامشوروروڈپرگیس کی مین سپلائی لائن دھماکے سے اڑادی گئی | |||
|
|||
حیدرآباد…حیدرآباد کے علاقے جامشوروروڈ پرگیس کی مین سپلائی لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے اڑا دیا جس سے شہر کو گیس کی سپلائی کم کردی گئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سوئی گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر رشید لغاری نے جیونیوزکو بتایاکہ حیدرآباد شہر کو گیس سپلائی کرنیوالی دس، دس انچ کی دو مین سپلائی لائنوں کے درمیان نامعلوم افرادنے دھماکا خیز مواد نصب کررکھاتھا جس سے دونوں لائنوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم گیس کی سپلائی شہر میں معطل نہیں بلکہ کم کردی گئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ تین سے چار گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی بھی گزشتہ دنوں ریلوے ٹریکس پردھماکے کرنے والے عناصرکی ہی معلوم ہوتی ہے ۔اب تک ریلوے ٹریک پر دھماکے کرنے کے شبے میں12 افراد حراست میں لیاجاچکا ہے ۔ |