URDUSKY || NETWORK

حج کرپشن اسکینڈل:حامد سعید کاظمی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور

49

حج کرپشن اسکینڈل:حامد سعید کاظمی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور
Updated at 1600 PST
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت نے حامد سعید کاظمی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ حج کرپشن کیس میں تحقیقاتی اداروں سے تعاون کے باوجود ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے سترہ فروری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئےhamid-raza-kazmi حامدسعید کاظمی کو ملتان بنچ میں پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جیونیوزسے گفتگو میں حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ مخصوص لابی ان کے خلاف متحرک ہے۔ ان کے اکاؤنٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کے بیانات میں تضاد ہے۔

بشکریہ جنگ