جھنگ شہر سے خبریں
جھنگ (سید عد نا ن نور)عید الفطر کی آمد کے موقع پر ٹریفک کنٹرولنگ کے لئے جامع پلان تیار ،شہر میں ہیوی ٹریفک کا دن کے اوقات میں داخلہ ممنوع ،مختلف روڈ پر ون وے ٹریفک سسٹم رائج ،ٹریفک کے بہاؤ میں کمی کے لئے شہر کی اندرونی بڑی شاہراہوں پر سلو موونگ وہیکلز کا داخلہ بند ،عابد غنی ڈی ایس پی ٹریفک ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جھنگ مظہر فاروق کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کنٹرولنگ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 7بجے تارات11بجے بند کردیا گیا ہے یہ انکشاف ڈی ایس پی ٹریفک شیخ عابد غنی نے صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کیاانہوں نے کہا شہر کے اندرونی روڈز پر ٹریفک کے بہاؤ میں کمی کے لئے مختلف روڈز پر ٹریفک کو ون وے کردیا گیا ہے کورٹ روڈ ،تحصیل روڈ ،فوارہ چوک ،شہید روڈ پر ریڑھیوں ،رکشہ گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے کورٹ روڈ ،شہید روڈ تحصیل روڈ پر ٹریفک کو ون وے کردیا گیا ہے جبکہ ملکی حالات کے تناظر میں بلیک شیشے والی گاڑیوں ،سبز نمبروالی گاڑیوں اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی جبکہ عید کے موقع پر ون ویلنگ اور سلنسر نکالی موٹر سائیکلوں کے خلاف جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے