URDUSKY || NETWORK

جنرل کیانی نے مشرف سے فوج کو دور رکھنے کیلئے اقدامات کئے ،وکی لیکس

88

راچی…وکی لیکس کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سابق صدر پرویز مشرف کو فوج سے دور رکھنے کیلئے بہت آہستہ لیکن سوچ سمجھ کراقدامات کیے۔۔دوسری جانب مشرف اپنی مقبولیت میں کمی سے پریشان تھے۔۔پاکستان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن کے پانچ فروری دو ہزار آٹھ کوبھیجے گئے misharaf-genral-kyaniمراسلے کے مطابق اشفاق پرویز کیانی نے اعلان کیا تھا کہ تمام جنرلز کو پرویز مشرف سے ملاقات کیلئے ان کی اجازت درکار ہوگی ، مراسلے کے مطابق جنرل کیانی نے فوج کا مورال بلند کرنے کے لئے سال دو ہزار آٹھ کوyear of soldier قرار دیا، ذاتی طور پر جنرل کیانی نے انتخابات میں آئی ایس آئی کی مداخلت کو ناپسند کیا، امریکی سفیرنے مراسلے میں لکھا کہ فوج کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی اس سلسلے میں افواہیں بھی اڑائی گئیں کہ غیر عسکری شعبوں سے فوجی افسران کو ہٹانے کا فیصلہ بھی کیاجائے گا۔ ۔دوسری جانب پرویز مشرف اس صورتحال میں دفاعی پزیشن پر آگئے تھے ۔سابق صدر اس کوشش میں تھے کہ کسی طرح پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنی تیزی سے گرتی مقبولیت بحال کر لیں۔ امریکی سفیر نے مراسلے میں اپنی حکومت کو لکھا کہ وہ پرویز مشرف کواس بات پر قائل کرے کہ وہ قبائلی علاقوں میں تعمیری منصوبوں اور سیکورٹی صورتحال پر بات کرنے کے لئے کسی موزوں شخص کو تعینات کریں۔

بشکریہ جنگ