جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ یوم امام احمد رضا
گوجرانوالہ31جنوری ( پ ر)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماءپاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ پیکر علم و عمل حضرت امام شاہ احمد رضا خان فاضل بریلوی سفیر عشق رسول ،غیرت ایمانی کے سلطان اور باطل قوتوں کےلئے ننگی تلوار تھے جنہوں نے لاکھوں انسانوں کے دلوں میں عشق رسول کے چراغ روشن کیے آپ کا فلسفہ عشق رسول امت مسلمہ کےلئے مشعل راہ ہے امام احمد رضا نے ناموس رسالت کی پاسبانی کرتے ہوئے عظمت مصطفےٰ کو اجا گر کیا اور اسلام دشمن طاقتوں انگریزوں کی سازشوں سے مسلمانوں کو بروقت آگاہ کرکے ملت اسلامیہ کی راہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ۔علماءو مشائخ کے لئے دین کی عظمت و حرمت کی راہ متعین کی جس کو اختیار کر کے آج علماءو مشائخ رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ یوم امام احمد رضا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی،علامہ عبدالوحید ربانی آف ملتان،الحاج سرفراز احمد تارڑ مفتی محمد حسین صدیقی،مولانا محمد نصیر احمد اویسی،قاری غلام سرور حیدری ،محمد خالد جذبی،قاری محمد افضل باجوہ ،عمران شہزاد تارڑ ،محمد نعمان صدیقی،پیر قاری محمد اشرف شاکر ،قاری محمد اعظم چشتی ،مولانا محمد عارف چشتی ،حافظ آصف اویسی ،ناصر محمود مغل اور دیگر نے خطاب کیا ۔