بینکوں کو31 ارب16 کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری
بینکوں کو31 ارب16 کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری
کراچی . . . . . . . . اسٹیٹ بینک نے دو سے16 رمضان کے دوران بینکوں کو31 ارب16 کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کئے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ سب سے زیادہ نئے نوٹ ایک ہزار والے جاری کیے گئے اور دو سے16 رمضان کے دوران ان کی مالیت13 ارب83 کروڑ روپے رہی جبکہ پانچ روپے والے نئے نوٹ90 کروڑ24 لاکھ روپے مالیت کے جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران دو ارب15 کروڑ روپے مالیت کے دس روپے والے نوٹ، ایک ارب31 کروڑ روپے کے20 روپے، تین ارب32 کروڑ روپے کے50 روپے والے، دو ارب65 کروڑ روپے کے100 روپے والے، چار ارب91 کروڑ روپے کے500 روپے والے اور دوارب15 کروڑ روپے کے پانچ ہزار والے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے
آن لائن