بادشاہ خان سمیت تمام شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ایم کیوایم
بادشاہ خان سمیت تمام شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ایم کیوایم | ||
Updated at 1930 PST | ||
کراچی . . . . . متحدہ قومی مومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن گل فراز خان خٹک نے کہا ہے کہ ہم اپنے کارکنوں کے جنازے اٹھانے کے باوجود صبر سے کام لے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بادشاہ خان سمیت تمام شہریوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔یہ بات انھوں نے خورشید بیگم میموریل ہال کراچی میں دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ گل فراز خان خٹک نے کہا کہ سابق نائب ناظم سید بادشاہ خان ایم کیو ایم کے سرگرم کارکن تھے اور انھوں نے ہمیشہ الطاف حسین کا ساتھ چھوڑنے سے انکار کیا۔ انھوں نے کہا کہ بادشاہ خان کا قتل ایم کیو ایم میں شامل پختونوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں سے کراچی میں اردو بولنے والوں کو شناخت کر کے شہید و زخمی کیا جارہا ہے۔ گل فراز خان خٹک نے کہا کہ ایم کیو ایم عوامی انقلاب کے لئے عملی جدو جہد کر رہی ہے اور الطاف حسین کے نظریات سے متاثر ہوکرہرقوم کے افراداس میں شامل ہورہے ہیں۔ انھوں نے اپیل کی کہ شہر میں موجود تمام جماعتیں کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کو سمجھیں اور اس کے خلاف جد و جہد کریں۔ |