ایم کیو ایم حکومتی بینچوں پربیٹھنے کا اعلان، کابینہ میں واپسی سے انکار
Updated at 1700 PST
کراچی…ایم کیوایم نے حکومت نے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومتی بینچوں پر بیٹھیں گے تاہم وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس بات کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے رضا ہارون نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ رحمان ملک کے ہمراہ نائن زیرو پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔متحدہ کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیوایم کی کراچی اور لندن میں رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفادا ت میں ایم کیوایم حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کافیصلہ کرتی ۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک کی نازک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اورجمہوریت کے فروغ اور عوام کیلئے ایم کیو ایم ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے اور دے گی۔ رضا ہارون نے کہا کہ حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کے باوجود یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ عوامی مفاد میں حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کریں گے اور ہر عوام دشمن اقدام کی کھل کر مخالفت کریں گے۔وزیر اعظم کی جانب سے خیرسگالی کے جذبے کا مطاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی واپسی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،آر جی ایس ٹی کو موٴخر کرنے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔کرپشن میں خاتمے کیلئے اقدامات کی امید کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ حکومت سادگی اپنائے گی اور ملک و قوم کو بھیک اور غیرمللی امداد سے سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کرے گی۔رضا ہارون نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اور اراکین رابطہ کمیٹی وزیر اعظم کی عوامی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے،جن پر عملدرآمد کی وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے۔