انا ہزارے نے بھوک ہڑتال ختم کر دی
بھارتی حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد بدعنوانی کےخلاف سرگرم بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے نے بارہ دن سے جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
انا نے سولہ اگست سے بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور اتوار کو رام لیلا میدان میں دو بچیوں نے انا کو ناریل پانی پلایا اور شہد کھلایا اور یوں ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی۔