URDUSKY || NETWORK

امریکا اور بھارت کے درمیان پرجوش تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں | اردوسکائی اخبار 20 دسمبر 2010

106
امریکا اور بھارت کے درمیان پرجوش تعلقات پروان چڑھ رہے ہیںurdu-news

Updated at 0925 PST
نئی دہلی…نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے سے واشنگٹن بھیجے گئے چار ہزار مراسلوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امریکا اور بھارت کے درمیان مسائل کے باوجود پرجوش تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں۔ امریکی سفارت کاروں اور بھارتی حکام کے درمیان تمام ملاقاتوں خاص طور پر ممبئی حملوں کے بعد ہونے والی ہر گفت گو میں بھارت نے یہ احتجاج کیا کہ امریکا کا پاکستان کے ساتھ رویہ بہت نرم ہے۔ برطانوی اخبار نے مراسلوں کے حوالے سے کہا کہ بھارتی حکام مسلسل امریکا سے یہ مطالبہ کرتے رہے کہ امریکا لشکر طیبہ کو ختم کرنے کے لئے اسلام آباد یا پاک فوج پر دباوٴ ڈالے۔ ایک مراسلے کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے سابق مشیر نے امریکی ایف بی آئی کے سربراہ سے کہا کہ اگر آپ ملیریا کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو دلدل سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق مراسلوں میں امریکی سفارت کار بھارتی بیورو کریسی کی سست روی ، قابلیت کے فقدان ، حد سے زیادہ حساسیت ، بدعنوان یا عوامیت پسند سیاست دانوں اور سرد جنگ کے دور میں پھنسی نوکر شاہی کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن وہ یہ بات بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ابھرتے ہوئے پْراعتماد بھارت کے ساتھ احترام اور مفاہمت پر مبنی رویے کا امریکا کو فائدہ ہوگا۔مراسلوں کے مطابق پیچیدہ علاقائی صورت حال ، مسئلہ کشمیر ، دہشت گردی کے متعلق تشویش اور ایٹمی سول ٹیکنالوجی جیسے معاملات بھارت اور امریکا کو جہاں متحد کرتے ہیں وہیں تقسیم بھی کرتے ہیں۔ تشدد ، بدعنوانی اور سماجی مسائل کے متعلق پریشانیوں کے باوجود امریکی سفارت کار بھارت کی جمہوریت سے متاثر نظر آتے ہیں اور اسے خطے میں امریکا کا فطری اتحادی اور وزیر اعظم من موہن سنگھ کو فطری دوست سمجھتے ہیں۔ بھارتی سیاست دانوں کے متعلق امریکا کی رائے بدلتی رہتی ہے لیکن بااثر کمیونسٹ سیاست دانوں کے لئے امریکی سفارت کاروں کی تلخی مخصوص ہے کیونکہ وہ بھارت امریکا سول ایٹمی معاہدے کے خلاف تھے۔ ایک امریکی مراسلے میں کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری پرکاش کرات کو استحصالی قرار دیا گیا۔ ایک اور مراسلے میں سونیا گاندھی پر کڑی نکتہ چینی کی گئی کیونکہ وہ ایٹمی معاہدے پر پرکاش کرات کی مخالفت پر قابو پانے میں ناکام رہی تھیں۔ نومبر دو ہزار سات میں بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ سونیا گاندھی بااصول قیادت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں جبکہ یہ انتخابات میں ان کی پارٹی کے لئے فائدہ مند ہوسکتا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ سونیا گاندھی اچھے مواقع کھونے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔
’اسپین،امریکا نے رکن پارلیمنٹ محمد شعیب سے براہ راست رابطے رکھے‘
Updated at 1000 PST
میڈرڈ…امریکا نے اسپین کے علاقے کیٹالونیا سے ممکنہ حملے روکنے کے لیے وہاں کے نومنتخب مسلم رکن پارلیمنٹ محمد شعیب سے براہ راست رابطے رکھے۔یہ بات اسپین کے روزنامے الپائیس نے وکی لیکس سے جاری ایک امریکی مراسلے کے حوالے سے شائع کی ہے۔مراسلے کے مطابق امریکا سمجھتا ہے کہ
امریکا نے اٹلی کے عدالتی نظام میں بھی مداخلت کے لیے شدید دباوٴ ڈالا
Updated at 0955 PST
روم…امریکا نے ہر جگہ اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ دو ہزار تین میں ابو عمر کے اغواء میں ملوث سی آئی اے اہل کاروں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد امریکی حکومت نے اٹلی کے عدالتی نظام میں بھی مداخلت کیلئے شدید دباوٴ ڈالا۔ روم سے خفیہ سفارتی
امریکی سفارت کار بولی وڈ کی خبریں بھی رکھتے تھے،خفیہ مراسلہ
Updated at 0950 PST
ممبئی…وکی لیکس کے جاری کئے گئے خفیہ مراسلوں میں بھارت کے سیاسی میدانوں کے ہی رازفاش نہیں ہوئے، بلکہ واشنگٹن بھیجے گئے ایک مراسلے سے پتہ چلا ہے کہ امریکی سفارتکار بولی وڈ کی خبریں بھی رکھتے تھے۔بائیس فروری دو ہزار دس کو نئی دلی سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے
’ دیگر خطوں کے علاوہ جنوبی ایشیا سے بھی انتہا پسند اسپین پہنچے ہیں‘
Updated at 0935 PST
میڈرڈ…اسپین میں حوالے کا کام کرنے والے پاکستانی گروپوں کا کلیدی مالیاتی مرکز دبئی ہے،ان میں وہ حوالہ گروپ بھی شامل ہیں جن کے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں سے رابطے ہیں۔ یہ دعویٰ میڈرڈ میں امریکی سفارتخانے سے ستمبر دو ہزار پانچ میں واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں
Updated at 1100 PST آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں شدید سیلاب ،درجنوں افراد پھنس گئے
Updated at 1040 PST ہنزہ میں شدید سردی ،عطاآباد جھیل کا پانی جم گیا،کشتی سروس معطل
Updated at 1030 PST خیبر ایجنسی : تحصیل جمرود میں نیٹو آئل ٹینکر پر حملہ، آگ لگ گئی
Updated at 1020 PST پشاور:قومی کھیلوں کی سیکیورٹی پاک فوج سنبھالے گی
Updated at 1010 PST امریکا:35شہروں میں پینے کے پانی میں زہریلے مادے کی دریافت
Updated at 0950 PST اقوام متحدہ نے موگابے کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی،مراسلہ
Updated at 0945 PST سوات:کوئلہ کا دھواں بھر جانے سے باپ بیٹا جاں بحق
Updated at 0940 PST ’ اکثر سیاسی دباوٴ کی وجہ سے مشتبہ افراد کو پکڑا جاتا ہے،اسپینش پولیس‘
Updated at 0930 PST عالمی یکجہتی کا دن اور غربت کی چکی میں پستے عوام
Updated at 0920 PST سابق بھارتی کوچ جان رائٹ کیویز کے ہیڈ کوچ مقرر
Updated at 0915 PST جنوبی پنجاب میں سی این جی کی بندش سے عوام مشکلات سے دوچار
Updated at 0910 PST افغان صدر کی مبینہ بے ایمانی سے کینڈا کو بھی فکر لاحق تھی،وکی لیکس
Updated at 0905 PST بہاولپور :حاصل پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ،2افراد ہلاک
Updated at 0900 PST بیلاروس میں صدارتی انتخاب کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے
Updated at 0840 PST امن کی آشا :پاک بھارت کرکٹ ٹیم بہترین ثابت ہو گی ،اکشے کمار
Updated at 0800 PST مریدکے :شوہر نے بیوی کوقتل کردیا،واقعہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش
Updated at 0715 PST جیونیوز کی خبر پر حکومتی کارروائی ،نوجوان کا علاج کامیابی سے جاری
Updated at 0630 PST اماراتی نوجوان ہدایتکار کی مختصر دورانیے کی فلم کا دبئی میں پریمئیر
Updated at 0600 PST یمن میں ایٹمی مواد شدت پسندوں کے ہاتھ لگنے کے خدشات ہیں،وکی لیکس
Updated at 0545 PST جنوبی کوریا کا آج سرحدی جزیرے پر جنگی مشق کا اعلان
Updated at 0415 PST میکسیکو میں تیل کی پائپ لائن میں دھماکا،27افراد ہلاک
Updated at 0345 PST سوئم حضرت امام حسین کا جلوس جوہر موڑ پر اختتام پذیر
Updated at  PST فرانس بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں،روز مرزہ زندگی متاثر

بشکریہ جنگ