آر جی ایس ٹی:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج دوبارہ طلب
Updated at 1500 PST
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ امور کا غیرمعمولی اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیاگیاہے،اجلاس بلانے والے کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر احمد علی کا کہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں شرکت سے روکنے کے لئے ان کاطیارہ لندن میں زبردستی رکوایاگیا، وہ ریفارمڈ جی ایس ٹی پر اختلافی نوٹ دیں گے۔ سینیٹر احمد علی آج پارلیمنٹ ہاؤس،اسلام آباد پہنچے اور وہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر طلب کیاہے۔ ان کاکہناتھاکہ لندن میں ان کاطیارہ زبردستی لندن میں روکے جانے کے بارے میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کردیا ہے ، سینیٹر احمد علی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کے آج اجلاس میں ریفارمڈ جی ایس ٹی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔