ڈاکٹر عمران فاروق کی میت والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Updated at 1600 PST
لندن . . . لند ن میں قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی میت ان کے والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق برطانوی پولیس حکام نے لندن میں ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، حکام نے ڈاکٹرعمران فاروق کے والدین کے درخواست پر میت ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اورایک ہفتے کے اندرمیت ان کے حوالے کردی جائے گی۔ آئندہ چند روز میں میت لند ن سے پاکستان لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16ستمبر کو لندن کے علاقے گرین لین میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کردیا گیا تھا، اب تک ان کے قتل میں ملوث کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔