کمبوڈیا میں ’واٹر فیسٹول‘میں بھگدڑ، ہلاکتوں کی تعداد350ہو گئی
Updated at 0840 PST
نوم پینھ…کمبوڈیا میں خوشی کا تہوار ماتم کدہ بن گیا۔ سالانہ میلے میں مچی میں بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد350ہو چکی ہے جبکہ 410زخمیہیں۔یہ المناک سانحہ دارالحکومت نوم پین Phnom Penh میں ہوا ہے۔کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون سین hun Sen نے جمعرات کو ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے اسے ملکی تاریخ کا سب سے المناک حادثہ قرار دیا ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق زخمیوں میں دو تہائی تعداد خواتین کی ہے۔ ترجمان کے مطابق بھگدڑ مچنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ دریا پر بنے پل کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے تو افواہ پھیل گئی کہ پل کمزور ہے۔ اس کے بعد لوگ جلد سے جلد پل پار کرنے کی کوشش کرنے لگے اور بھگدڑ مچ گئی۔ کئی لوگوں نے تو دریا میں چھلانگ لگادی۔ لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔ اس کے لیے لاشوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جارہے ہیں۔یہاں ہرسال Water festival یعنی پانی کا میلہ لگتا ہے جو تین دن جاری رہتا ہے۔
برطانوی مسلمانوں کیلئے پہلی بار ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دروازے کھل گئے
Updated at 0645 PST
لندن … برطانوی مسلمانوں کے لیے پہلی بار لندن میں ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ Ten Downing Street کے دروازے کھل گئے۔برطانوی وزیر اعظم مسلمانوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔اس تقریب میں سعیدہ وارثی، نائب وزیر اعظم نک کلیگ اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔ برطانوی وزیر اعظم
عازمین حج کو لیکر آنیوالی قومی ایئرلائن کی پروازیں تاخیر کا شکار
Updated at 0300 PST
کراچی … عازمین حج کو لیکر کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازیں تاخیر کا شکارہیں۔فلائٹ انکوائری حکام کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی حج پرواز پی کے 3202 پانچ گھنٹے تاخیر کے ساتھ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر آمد متوقع ہے۔پرواز کا شیڈول ٹائم2
جاپان : پولیس میں بھرتی کیلئے کتوں کا ٹرائل
Updated at 0215 PST
ٹوکیو … جاپان کی پولیس میں کتے بھرتی ہونے لگے،بھرتی کے لیے ستر کتوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کتوں کا ٹیسٹ جاپان کے علاقے نارا میں ہوا۔ بتیس کتوں نے شاندار کاکردگی دکھا کر پولیس ڈپارٹمنٹ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ ان میں چی وا وا Chihuahua کا کتا مومو