اسلام آباد . . . سپریم کورٹ کے حکم پراین آر او عمل درآمد کیس میں سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز احمد اور برطرف ایم ڈی ، او جی ڈی سی ایل عدنان خواجہ کوکمرہ عدالت سے گرفتارکرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے سوئس کیسزکی بحالی پرسیکرٹری قانون کو24ستمبرتک مہلت دیدی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے این آر او فیصلے پر عمل درآمدسے متعلق عدنان خواجہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈپٹی چیئرمین نیب جاوید ضیا کی جانب سے بطور قائم مقام چیئرمین کئے گئے اقدامات کا ریکارڈ اور عدنان خواجہ کے خلاف ریفرنس سے متعلق ریکارڈ طلب کیا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جاوید ضیا نے نیب چیئرمین کے آفس پر غیرقانونی قبضہ کیا ہوا ہے اور عدالت ان کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دے گی۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوئس مقدمات کھولنے کیلئے ابھی تک خط کیوں نہیں لکھا گیا، وہ بدمزگی نہیں چاہتے اورروزانہ اصرارکرنااچھانہیں لگتا،اس لئے اٹارنی جنرل اس معاملے پر اپنا کرداراداکریں ۔ عدالت نے سوئس کیسز بحالی کی سمری نہ بھیجنے پر وفاقی سیکرٹری قانون مسعود چشتی کو طلب کیا،جنہوں نے پیش ہوکر مہلت کی درخواست کی ۔ سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت میں موجود ، احتساب ریفرنس میں سزا یافتہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز اور عدنان خواجہ کو بھی فوری حراست میں لینے کا حکم دیا ، جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ، عدالت نے حکم دیا کہ یہ دونوں تین دن میں ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع بھی کراسکتے ہیں۔
بھان سعید آباد اور سیہون سے ملحقہ حفاظتی بندوں پر پانی کا دباؤ بڑھ گیا
Updated at 1600 PST
دادو . . . منچھر جھیل سے پانی کی آمد کے سبب بھان سعید آباد اور سیہون سے ملحقہ حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے ۔منچھر جھیل کے زیرو پوائنٹ حفاظتی بند پر پڑنے والے شگاف کی وجہ سے تحصیل سیہون کے دو سو بیس سے زائد دیہات اور
پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قلت بدستور برقرار
Updated at 1530 PST
لاہور . . . پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قلت بدستور برقرار ہے، جن پٹرول پمپوں پر پٹرول دستیاب ہے وہاں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ ملتان میں گزشتہ کئی روز سے پٹرول کی قلت برقرار ہے۔ بیشتر پٹرول پمپ بند پڑے ہیں جس سے عام
قومی اسمبلی :ن لیگ نے آئین سے غداری کی سزا کا ترمیمی بل پیش کردیا
Updated at 1340 PST
اسلام آباد . . . مسلم لیگ نون نے آئین سے غداری کی سزا کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے ،قومی اسمبلی میں کرکٹ کرپشن کے اسکینڈل کامعاملہ زیر بحث آیا۔ڈپٹی اسپیکر نے وزیر کھیل کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے میں لندن میں پاکستانی ہائی
پاکستان سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،نروپماراؤ
Updated at 1315 PST
واشنگٹن . . . بھارتی سیکریٹری خارجہ نروپما راؤ نے کہا کہ بھارت خطے میں استحکام کیلئے پاکستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنے کیلئے تیار ہے ۔نروپما راؤ نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاک
مظفر آباداسکول وین حادثہ:14لاشیں برآمد ، 5بچوں کو بچالیا گیا
Updated at 1310 PST
مظفر آباد . . . مظفر آبادکے قریب اسکول وین دریائے جہلم میں گرنے سے اب تک 14 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،پانچ بچوں کو بچالیاگیا ہے۔آج اسکول میں عید ملن پارٹی تھی ۔اسکول ذرائع کے مطابق وین میں36 بچے سوار تھے۔ اسکول وین گڑھی دوپٹہ اور دیگر
کراچی:دو روز سے جاری پرتشدد واقعات میں 18افراد جاں بحق
Updated at 1250 PST
کراچی . . . کراچی میں دو روز سے جاری پر تشدد واقعات میں اب تک18 افراد جاں بحق اور6زخمی ہو گئے۔5گاڑیاں اور متعدد پتھاروں کو آگ لگا دی گئی۔ گذشتہ روز فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جاں بحق ہونیوالے تنویر عباس کی تدفین
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو روکنااولین ترجیح ہے، سی سی پی او
Updated at 1245 PST
کراچی . . . کراچی پولیس چیف نے عوام سے پر امن رہنے اور قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تعاون کی اپیل کر دی ۔سی سی پی او کراچی فیاض لغاری نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی ،جس میں دو روز سے جاری پر تشدد واقعات کے بعد
چین پاکستان کے لیے نیوکلےئر پاور پلانٹ تعمیر کرے گا،رپورٹ
Updated at 1230 PST
یجنگ . . . سی ایم ڈی . . . چین کا مرکزی ایٹمی توانائی ادارہChina National Nuclear Corporation(CNNC)آجکل پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے جس کے تحت وہ پاکستان کے لیے ایک گیگا واٹ توانائی پیدا کرنے والا ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔اس بارے میں
جسٹس شریف کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی،کمانڈوز تعینات
Updated at 1200 PST
لاہور… جنگ نیوز…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے عدالت میں کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کے کمرہ عدالت میں ایلیٹ فورس کے چار کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ عدالت کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری
ایف بی آر اور کے ایس ای بورڈ کے اراکین کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آج ہوگا
Updated at 1155 PST
اسلام آباد…ایف بی آر اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے اراکین کے درمیان ایک اعلیٰ سطح اجلاس آج ہورہا ہے جس میں انکم ٹیکس قوانین میں کی گئی ترامیم کا جائزہ لیا جائیگا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ایک ڈائریکٹر نے جیونیوز کو بتایا کہ حال ہی میں ایف بی