URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 19 دسمبر 2010 | پھر دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، صدر زرداری کا نوازشریف کو جوابی خط

89
پھر دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، صدر زرداری کا نوازشریف کو جوابی خطnawaz-sharif-zardari-shaking-hands

Updated at 1440 PST
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے میاں نواز شریف کے خط کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے ایک بار پھر ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور مشکل فیصلے کرنے، اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے اور آر جی ایس ٹی بل پر نواز شریف سے تعاون طلب کیا ہے۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ذمہ داری کا تقاضا ہے کہ مل کر کام کریں اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔ میاں نواز شریف نے دس نومبر کو صدر زرداری کے نام خط لکھا تھا جس کا تفصیلی جواب صدر مملکت نے دیدیا ہے۔ صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے اس جواب میں صدر زرداری نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں۔مشکل فیصلوں میں ن لیگ بھی شامل ہو اوراس مقصد کے لیے وہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی نامزدگی کریں۔صدر نے کہا کہ جی ایس ٹی بل 2010 میں اسحاق ڈار اور دیگر سینیٹرز کی پندرہ تجاویز کو شامل کیا گیا ہے،اب ن لیگ قومی اسمبلی میں جی ایس ٹی بل کی حمایت کرے۔صدر نے نواز شریف سے کہا کہ وہ اقتصادی اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے میں بھی تعاون کریں۔ احتساب بل پر ن لیگ کے تحفظات دور کرنے کیلئے از سر نو جائزہ لیا جا رہاہے۔صدر کا کہنا ہے کہ مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائیگی،تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کے خلاف سیاسی قیادت کا اتحاد ضروری ہے۔ صدر زرداری نے میاں نوازشریف سے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی تنظیم نو میں حکومت کی معاونت کریں، ان اداروں کی تنظیم نو کیلئے کابینہ کی کمیٹی قائم کی جا چکی ہے، پاور کمپنیوں کی تنظیم نو کا جامع منصوبہ تیار کیا جا چکا ہے اور بجلی تقسیم کرنیوالی کمپنیز کی تنظیم نو سے سال 2011-12 کے دوران250 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ صدر نے مزید کہا کہ پاکستان ریلویز کو منافع بخش بنانے کیلئے تنظیم نو کا تین سے چار سالہ منصوبہ بھی تیار کیاجا چکا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل ملز،پی آئی اے،ٹی سی پی اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کیلئے بزنس پلان تیار کر لیا گیاہے جس پر چار سے چھ ماہ میں عمل درآمد شروع ہو جائیگا۔ صدر زرداری نے کہا ہے کہ سبسڈی مالیاتی بے ضابطگی اور خسارہ بڑھاتی ہے جس سے افراط زر میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ صدر زرداری نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی منڈ ی سے منسلک ہیں جس میں حکومت مداخلت نہیں کرتی،صدر نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور توانائی بحران بارے نواز شریف کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی1996 میں متعارف کردہ پاور پالیسی کے خاتمے سے ملک میں توانائی کے بحران کی بنیاد رکھ دی گئی، اس پالیسی کے تحت تین سال میں ساڑھے چھ سینٹ کی قیمت پر5653 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونا تھی جس کی قیمت بیس سال تک یہی رہنا تھی جبکہ اس وقت بجلی کی قیمت18سینیٹ ہے۔ صدر نے کہا کہ آمرانہ حکومتوں کی ناکامی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار اور فراہمی میں فرق پیدا ہوا جسے دور کرنے میں اب وقت لگے گا،صدر نے واضح کیا کہ اب کوئی جادوئی ہاتھ نہیں ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد فوری بحال کر دے،صدرنے کہا کہ اگر ملک میں جمہوری عمل کو چلنے دیا جاتا تو پاکستان آج فائدے میں ہوتا۔
ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
Updated at 1550 PST
اسلام آباد…پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے ناروا رویے اور آر جی ایس ٹی کے حوالے سے تحفظات پر متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات جاری ہے۔ ایم کیو ایم کا وفد ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہے، جس
آئینی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس،19 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری
Updated at 1540 PST
اسلام آباد… آئینی اصلاحات کمیٹی نے متفقہ طور پر19 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے ۔پارلیمان کی آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ آئین کی شق175 اے کے تحت ججز کی تقرری کے نئے طریقہ کار کا از
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے جسٹس اقبال حمید الرحمن کانام منظور
Updated at 1530 PST
اسلام آباد…ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس اقبال حمید الرحمان اور دو ججز کی نامزدگیوں کی منظوری دیدی ہے۔جوڈیشل کمیشن نے یہ نامزدگیاں منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی تھیں ۔ ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے
Updated at 1520 PST گیس پریشر کی کمی، پشاور کے شہری پریشانی سے دوچار
Updated at 1510 PST خیبر ایجنسی میں فورسز کا سرچ آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
Updated at 1500 PST صدر سے حلف لیا اور انہیں ہی استعفیٰ بھجوایا،رحمت اللہ کاکڑ
Updated at 1450 PST حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، علی گیلانی
Updated at 1430 PST سید اظہر حسین شاہ کے انتقال پرالطاف حسین کا اظہار افسوس
Updated at 1420 PST چقندر کا جوس دل و پھیپھڑے کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، تحقیق
Updated at 1350 PST بنک آف امریکا کا بھی وکی لیکس کو رقوم کی ترسیل روکنے کا اعلان
Updated at 1340 PST قومی خوش حالی کے لیے الطاف حسین کے نظریے کو اپنانا ہوگا،رابطہ کمیٹی
Updated at 1330 PST چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ
Updated at 1320 PST چین سے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجانے کیلئے پرعز م ہیں، وزیراعظم
Updated at 1300 PST تمام تنازعات کے باوجود پاکستانی قوم چین سے دوستی پر متحدہے، چوہدری نثار
Updated at 1240 PST ساتواں فیفاکلب ورلڈ کپ انٹر میلان نے جیت لیا
Updated at 1230 PST دہشت گردی،پاکستان نے اہم کام یابیاں حاصل کی ہیں،امریکی حکام
Updated at 1220 PST دہلی،ممبئی،لاہور اور کراچی کے24ہزار بچے خطوط کا تبادلہ کریں گے
Updated at 1210 PST سانتا کلاز سے متعلق25ہزار سے زائد اشیا جمع کرنے والاشخص
Updated at 1200 PST رانی مکر جی نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کر دی
Updated at 1150 PST ورلڈ ٹریڈ سینڑ کے مقا م پر بنائی جانے والی عما رت تکمیل کے مراحل میں
Updated at 1140 PST نواز لیگ کے ساتھ بیٹھناتودرکنارکھڑابھی نہیں ہونا چاہتے، چوہدری شجاعت
Updated at 1140 PST امریکا کو یمن میں موجودہ القاعدہ کے گروپوں سے زیادہ خطرہ ہے،رپورٹ
Updated at 1140 PST امریکی صدر کینڈی کے قاتل کا تابو ت87ہزا ر ڈالر میں نیلام
Updated at 1120 PST ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں 75فیصد اضافہ ہوگیا
Updated at 1120 PST برطانوی نوجوان کا انتہائی تیزی سے وائلن بجانے کا عالمی ریکارڈ
Updated at 1100 PST پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 267رنز سے ہرادیا، سیریز 1-1سے برابر
Updated at 1040 PST پرنس ہیری کی فلاحی خدما ت پر جرمنی کا گولڈن ہارٹ ایوارڈ
Updated at 1020 PST امریکی سینیٹ نے ہم جنس پرستوں کوفوج میں شمولیت کی اجازت دیدی
Updated at 1000 PST دنیا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی عظیم قربانیوں کی توثیق کرے،جیاباؤ
Updated at 0930 PST کراچی:اورنگی ٹاؤن سے دو ملزمان گرفتار، 3موٹرسائیکل برآمد
Updated at 0900 PST کورین خطے میں کشیدگی،سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
Updated at 0830 PST کراچی: مرغی سپلائی کرنیوالا ٹرک الٹ گیا،3افراد زخمی
Updated at 0800 PST تیس مارخان کی کامیابی کیلئے کترینہ کیف کی حاضری
Updated at 0715 PST شہزادہ ولیم اور انکی منگیتر شادی کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ عوامی مقام پر
Updated at 0545 PST کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ اورتشدد،3 افراد زخمی
Updated at 0430 PST آئی ایس آئی میں نچلی سطح پر لوگ دہشتگردوں کی مدد کرتے ہیں، ایم کے نرائن
Updated at 0315 PST حمید گل وزیراعظم بننا چاہتے تھے،پرویز مشرف
Updated at 0235 PST غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں کا حملہ، 5 فلسطینی جاں بحق

بشکریہ جنگ