ججز کو ہٹانے کی کوشش آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی ہوگی، چیف جسٹس
Updated at 1345 PST
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ججوں کو ہٹانے کی خبر کے مقدمے کے حوالے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاسکتا، اور ججوں کو ہٹانے کی کوئی بھی کوشش آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہوگی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 17رکنی بینچ نے آج حکومت کی جانب سے ججوں کو ہٹانے کی خبروں کے مقدمے کی سماعت کی۔مختصر فیصلے پر میں کہا گیا ہے کہ صدر سمیت تمام انتظامی و آئینی سربراہان انتظامی حکم بحال نہ کریں ، 31جولائی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس ایگزیکٹو آردر کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ جج صاحبان کو ہٹانے کے حوالے سے میڈیا کی خبر جھوٹ نہیں ہے، ہمیں معلوم ہے کہ یہ خبر کہاں سے آئی،حکومت اس کی تحقیقات کرے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ محتصر حکم نامے کے بعد سماعت 18اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ججز کی بحالی کے حوالے سے حکومت کا دوٹوک موٴقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی سی بی نے آئی سی سی کی ہدایات پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کردیا
Updated at 1520 PST
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاریکردہ ہدایات پرعمل درآمد کیلئے کام شروع کردیا ہے۔آئی سی سی نے پی سی بی کو اپنے معاملات کی درستگی کیلئے تیس دن کی مہلت دی ہے۔ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار آئی سی سی کی ہدایات پرعمل درآمد
مقبوضہ کشمیر: سرینگر میں سخت پابندیاں، میرواعظ اور گیلانی نظر بند
Updated at 1515 PST
سرینگر…مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے آج سرینگر اور دیگر شہروں میں سخت پابندیاں عائد کر دی۔ چیئرمین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق اور رہنما سید علی گیلانی کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ
راج ببر78کی بلاک بسٹر ’ترشول‘ کا ری میک بنا ئیں گے
Updated at 1510 PST
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…با لی وڈ میں ہٹ فلموں کا سیکوئل بنا نے کے ساتھ ساتھ 70 کی دہا ئی میں بننے والی بلا ک بسٹر فلموں کے ری میک بنا نے کا رواج بھی عا م ہو تا جا رہا ہے۔با لی وڈ کے ما ضی کے نا مور اداکار راج
کپاس کی فی من قیمت 7ہزار 6سو کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
Updated at 1505 PST
کراچی …ملک بھر میں کپاس کی فی من قیمت100 روپے اضافے کے ساتھ سات ہزار600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ بین الاقوامی منڈی میں کپاس میں خریداری کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا
عالمی برادری پاکستان کے 55ارب ڈالر کے قرضے معاف کردے،آکسفیم
Updated at 1455 PST
کراچی … عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کیلئے55 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کو معاف کردینا چاہیے ۔ پاکستان امدادکی رقم سے دگنی رقم قرض کی ادائیگی کی مد میں ادا کررہا ہے ۔14اداروں اور99 ممالک کے تعاون سے بنی عالمی غیر سرکاری ایڈ ایجنسی آکسفیم انٹرنیشنل کے
ٹاپ سیڈ رافیل نڈال شنگھائی اوپن ٹینس سے باہر ہوگئے
Updated at 1450 PST
شنگھائی …اسپین کے رافیل نڈال آسٹریا کے یورگن میلزر سے شکست کے بعد شنگھائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔چین کے شہر شنگھائی میں جاری ایونٹ میں جہاں سیڈڈ کھلاڑیوں کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال کی شکست نے سب کو حیران
آرمی ہیلمٹس سے بنائے گئے منفرد اور دیدہ زیب مجسمے
Updated at 1435 PST
اسٹیم بوٹ اسپرنگز، کولوریڈو،امریکا…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکی ریاست کولوریڈو کے شہر اسٹیم بوٹ اسپرنگز سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹFred Colonکو پرانی و ناکارہ آرمی ہیلمٹس کو منفرد انداز میں استعمال میں لانے کا ہنر آتا ہے۔اپنے اسی ہنر کو بیحد مہارت سے استعمال میں لاتے ہوئےFredہیلمٹس کی مدد سے چھوٹے کیڑے مکوڑوں