کرپشن میں بھی مساوات ہونی چاہئے،سب کو حصہ ملنا چاہئے،قیوم جتوئی
Updated at 1820 PST
کوئٹہ…وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی پیدوارعبدالقیوم جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر مشرف وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی،جام محمد یوسف ،آفتاب شیر پاو سمیت سب نواب اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث ہیں ان کو سیاسی کہنا غلط ہے، یہ سب اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں۔مشرف کی واپسی پر انھیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ بات انھوں نے بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیر مملکت نے کہاکہ سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی ،وزیراعلیٰ جام محمد یوسف، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ سمیت نواب اکبر خان بگٹی کے قتل میں ملوث افرادکٹھ پتلی اوراسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں انھیں سیاسی کہنا غلط ہے۔ان لوگوں نے ڈکٹیر کا ساتھ دے کر عوام کے حقوق غصب کئے، انھوں نے کہافوج کو وردیاں اور بوٹ اس لئے نہیں پہنائیں کہ وہ اپنے ہی لوگوں کا قتل کریں،نواب صاحب کا قتل کریں،بے نظیر کو قتل کریں اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ نہ ہم ماضی میں ڈرے ہیں نہ اب ڈریں اور نہ ہی مستقبل میں بوٹوں سے ڈریں گے۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ روزوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ بات طے کی گئی ہے کہ سب ادارے اپنے اختیارت سے تجاوز نہیں کرینگے۔ انھوں نے کہاکہ احتساب سب کا ہونا چاہیئے صرف سیاستدان ہی نہیں جنرل،ججز ،بیورو کریٹس سب کو قابل احتساب ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ کرپشن کو مساوات کا درجہ دیدینا چاہیے، سندھی ،پشتون ،بلوچ،سرائیکی اور پنجابیوں کو مشترکہ طور پر کرپشن میں حصہ دینا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ جب سابق صدر مشرف ملک میں آئیں گئے تو انھیں گرفتارکر لیا جائے گا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے متعلق انھوں نے کہاکہ چیف جسٹس کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ وہ بلوچستان کے کوٹے پر جج منتخب ہوئے ہیں۔
عبدالقیوم جتوئی کووضاحت کیلئے وزیر اعظم نے اسلام آباد طلب کر لیا
Updated at 1850 PST
اسلام آباد… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی پیدوارعبدالقیوم جتوئی کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق زیر اعظم یوسف رضا گیلانی نیعبدالقیوم جتوئی کو ان کے کوئٹہ میں دیئے گئے بیان کے حوالے سے وضاحت طلب کریں گے۔وفاقی وزیرمملکت برائے دفاعی
وفاقی وزیر پانی و بجلی کیلئے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کا ٹینڈر جاری
Updated at 1515 PST
لاہور…اربوں روپے کے خسارے کے باوجودپیپکو نے وفاقی وزیر پانی وبجلی راجا پرویز اشرف کے لئے بلٹ پروف کارخریدنے کے لئے ٹینڈر جاری کردیاہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابقوفاقی وزیر راجا پرویز اشرف بلٹ پروف کار خریدنے اور استعمال کرنے کے مجاز نہیں ہیں لہذا یہ قیمتی کار پشاور چیف ایگزیکٹو
عدلیہ میں سفارش ماننے اور رشوت لینے والے لعنتی ہیں،جسٹس شریف
Updated at 1500 PST
لاہور…لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمدشریف نے کہا ہے کہ عدلیہ میں سفارش ماننے اوررشوت لینے والے لعنتی ہیں ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری چار جرنیلوں کو انکار کرسکتے ہیں تو دیگر ججز بھی نہ ڈریں۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں تربیت مکمل کرنے والے 72 سول ججوں میں اسناد