لاہور … سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ملک بھر میں ہو رہے ہیں۔سپریم کورٹ بار کے 2126 ارکان اپنی قیادت منتخب کریں گے ۔سپریم کورٹ بار کی صدارت کے لئے تین نامور قانون دان آمنے سامنے ہیں ان میں عاصمہ جہانگیر ،احمد اویس اور اکرام چوہدری شامل ہیں ، تاہم بڑا مقابلہ عاصمہ جہانگیر اور احمد اویس کے درمیان ہے ۔ بار کی صدارت کے تیسرے امیدوار اکرام چوہدری کا تعلق راولپنڈی سے ہے ۔بار کے ارکان پنجاب ، سندھ، سرحد اور بلوچستان سے بھی نائب صدور کا انتخاب کررہے ہیں ۔الیکشن کے دن بڑا میدان لاہور میں ہی لگا ہے ۔ جہاں سب سے زیادہ ووٹر 1029موجود ہیں، پولنگ کے لئے پشاور ، ایبٹ آباد ، اسلام آباد، لاہور ، ملتان ، بہاولپور ، کوئٹہ اور کراچی میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
ایران : بوشہرنیوکلےئر پاور پلانٹ میں ایندھن بھرنے کا عمل آج سے شروع
Updated at 1055 PST
تہران…سی ایم ڈی… ایران کی یورینیم افزودگی کا منصوبہ اور جوہری توانائی کے حصول کی کوششیں اقوام ِ متحدہ اور دیگر مغربی ممالک کوخوف و ڈر میں مبتلاکیے ہوئے ہیں ۔نیوکلےئر توانائی کے حصول میں کوشاں ایران پر عالمی تنظیموں اور مغربی ممالک کی جانب سے بے پناہ اقتصادی و