URDUSKY || NETWORK

اردوسکائی اخبار 17دسمبر 2010 | چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

88
چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ3روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Updated at 1257 PST
اسلام آباد…چین کے وزیراعظم وین جیاباؤ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد کے بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ اپنے چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔پاکستان جنوبی ایشیا میں چین کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ پاک چین دوستی ہر کڑی آزمائش پر پوری اتری ہے۔چینی وزیراعظم پاکستان میں مصروف وقت گزاریں گے۔وین جیا باؤ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اور دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔چینی ویراعظم کے ہمراہ 250 صنعت کاروں پر مشتمل وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔چینی وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان 20ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں اور دوطرفہ مفاہمتی یادداشتوں پر دست خط بھی کیے جائیں گے؛جن کے تحت سرمایہ کاری ،توانائی ،معیشت ،ریلوے اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔پاکستان اور چین کے درمیان 14ارب ڈالرز کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔پاکستان اور چین اگلے سال دونوں ملکوں کے ساٹھ سال پر محیط سفارتی تعلقات کی تقریبات بھی منائیں گے۔
وادیٴ تیراہ:ڈرون حملوں میں شدت پسند کمانڈرسمیت 20افراد ہلاک
Updated at 1430 PST
وادیٴ تیراہ…خیبر ایجنسی کے دو مختلف علاقوں میں جاسوس طیاروں کے حملوں میں شدت پسند کمانڈرسمیت 20افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔پہلا حملہ وادی تیراہ کے علاقے سپاہ میں قائم کالعدم تنظیم لشکراسلام کے مرکز پر کیا گیا جس میں جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے۔ حملے میں فوجی
ناراض دوست نے جولین اسانج سے رقم کامطالبہ کردیا
Updated at 1420 PST
لندن… وکی لیکس کی ساتھ جولین اسانج کو بھی شہرت مل رہی ہے۔اسانج کی شہرت سے ناراض اس کے سابق دوست اور وکی لیکس کے ایسوسی ایٹس نے اسانج سے رقوم کامطالبہ کردیا۔ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے ساتھیوں نے ایک غیرملکی نجی ٹی وی چینل کوانٹرویو میں
کراچی: عاشورہ کے جلوس کی فضائی نگرانی کیلئے رینجرز ہیلی کاپٹرزتعینات
Updated at 1345 PST
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کو مزید موٴثر بنانے کے لیے پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے ہیلی کاپٹرزکا استعمال بھی کیاجارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر کراچی بھر میں سیکیورٹی اگرچہ انتہائی سخت ہے تاہم اسے
پیرا ایشین گیمز،حیدرعلی نے لونگ جمپ میں دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا
Updated at 1330 PST
گوانگ زو…پیرا ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، حیدرعلی نے لونگ جمپ میں ورلڈ ریکارڈ بناکر پاکستان کے لئے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔چین کے شہر گوانگ زو میں جاری مقابلوں میں جمعرات کو پاکستان کے مدثر بیگ نے 400میٹر ریس میں سونے کا تمغہ
Updated at 1450 PST امریکا میں کرسمس کے موقع پر ایک ملین قمقموں سے سجایا گیا گھر
Updated at 1400 PST ٹیکساس،20لاکھ ڈالر مالیت سے زائد کی منشیات قبضے میں لے لی گئی
Updated at 1315 PST پوٹھوہار ریجن:لوڈ مینجمنٹ،سی این جی اسٹیشن آج اور کل بند رہیں گے
Updated at 1245 PST فیصل آباد،صنعتی اداروں کو آج سے3دن کے لئے گیس کی فراہمی بند
Updated at 1230 PST راول پنڈی میں بھی آج عزاداری اور ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں
Updated at 1215 PST کوئٹہ،علم، تعزیوں اور ذوالجناح کامرکزی جلوس علم دار روڈ سے برآمد
Updated at 1200 PST کراچی،یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کی جانب رواں
Updated at 1145 PST وادیٴ تیراہ میں ڈرون حملہ، کالعدم لشکر اسلام کے کمانڈر سمیت 8ہلاک
Updated at 1130 PST ہنگو میں مارٹر گولوں سے حملہ،6افراد جاں بحق،8زخمی
Updated at 1115 PST جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد
Updated at 1100 PST خیبر ایجنسی:وادی تیراہ میں جاسوس طیارے کا حملہ،7افراد زخمی
Updated at 1040 PST پاکستان اور چین کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے
Updated at 1020 PST ’ممبئی حملے،پاکستان نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی،چدم برم‘
Updated at 1000 PST ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں مشکلات سے دو چار
Updated at 0940 PST لاہور،شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ کی طرف گامزن
Updated at 0920 PST ’انتہا پسند ہندو بھارت کے لیے زیادہ بڑا خطرہ ہیں،راہول گاندھی‘
Updated at 0900 PST پاک چین بزنس سمٹ،25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے
Updated at 0840 PST چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
Updated at 0800 PST امریکا:ٹیکساس میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا
Updated at 0745 PST ابوظہبی : ایک کروڑ دس لاکھ ڈالرمالیت کی کرسمس ٹری کی رونمائی
Updated at 0725 PST برطانیہ کے ایک قصبے میں پائی کھانے کا روایتی مقابلہ
Updated at 0700 PST شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ رابطے میں رہینگے،نیٹو
Updated at 0645 PST ملتان :شب عاشور کے سلسلے میں شب بیداری کی مجالس
Updated at 0630 PST سندھ پولیس کی کارروائیاں،24 گھنٹوں میں71 ملزمان گرفتار
Updated at 0600 PST مصر:حسنی مبارک کے بیٹے کے صدر بننے کے امکانات کم ہیں،امریکی مراسلہ
Updated at 0520 PST بدعنوانی اور فرائض میں غفلت پر جاپانی فضائیہ کا سربراہ برخاست
Updated at 0500 PST وکی لیکس کے انکشافات: بس تھوڑی سی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،بائیڈن
Updated at 0400 PST شب عاشور کی مناسبت سے شبیہ ذوالجناح، علم اور تعزیے کے جلوس برآمد

بشکریہ جنگ