این ایل سی اسکینڈل،محسن وڑائچ کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے
Updated at 1240 PST
اسلام آباد…ایف آئی اے نے نیشنل انشورنس کارپویشن کے اراضی سکینڈل میں بیرون ملک مفرور ملزم محسن وڑائچ کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرا لئے ہیں، سپریم کورٹ نے اس سکینڈل کے بڑے ملزم ایاز نیازی کے نا پکڑے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بڑا ملزم گرفتار نہ ہوا تو یہ تاثر ملے گا کہ جو با اثر تھا وہ گرفتار نہیں ہوسکا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این آئی ایل سی کو مہنگے داموں اراضی بیچنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے سربراہ وسیم احمد نے بتایا کہ این آئی ایل سی کے سابق سربراہ ایاز نیازی کے سوا دیگر 10 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ایاز نیازی کی جائیداد قرق ہے اورگرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ظفرقریشی نے کہا کہ جلد سپریم کورٹ کو خوشخبری دیں گے۔ عدالت کی طلبی پر وفاقی سیکرٹری تجارت ظفرمحمود پیش ہوئے۔
موٹاپے کا باعث بننے والا جین دریافت کرلیا گیا
Updated at 1235 PST
لندن…سی ایم ڈی…برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے موٹاپے کا باعث بننے والا جین دریافت کرلیا ہے ۔ماہرین کے مطابق انسانی جسم میں FTOنامی ایسا جین پایا جاتا ہے جس کا ضرورت سے زیادہ متحرک ہونا موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔ماہرین کامامننا ہے کہ بیحد متحرک رہنے والا یہ
ایلو س پر یسلے کی وصیت نیلا می کے لیے پیش کر دی گئی
Updated at 1225 PST
لندن…سی ایم ڈی…مشہو ر گلو کا ر ایلو س پر یسلے کی وصیت نیلا می کے لیے پیش کر دی گئی ہے ۔ یہ وصیت 1987 میں قانو نی مشور ے فراہم کر نے والے ایک کمپنی کے کچر ے دان سے برآ مد ہو ئی تھی جسے برطا نیہ